لاپتہ ملایشیائی طیارہ کی تلاش جاری - سٹیلائیٹ پر 122 اہم اشیاء کی تصاویر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-27

لاپتہ ملایشیائی طیارہ کی تلاش جاری - سٹیلائیٹ پر 122 اہم اشیاء کی تصاویر

ملایشیا نے آج کہا کہ سٹیلایٹ کی نئی تصاویر میں 122 اہم تصاویر کو دیکھا گیا ہے۔ اس طرح لاپتہ ملایشیائی طیارہ کی تلاش میں اب تک کا "سب سے ذیادہ جامع مواد " ملا ہے ۔ ( طیارہ گذشتہ 8 مارچ کو جنوبی بحر ہند میں گر کی تباہ ہو گیا تھا)۔ نئی سٹیلائیٹ تصاویر فرانس نے فراہم کی ہیں جس میں 122 اہم تصاویر کو دکھایا گیا ہے ۔ یہ اشیاء جنوبی بحر ہند میں پرتھ سے تقریبا" 1557 کلومیٹر کے فاصلے پر نظر آئیں ۔ ملائیشیا کے کارگزار وزیر ٹرانسپورٹ ہشام الدین حسین نےیہ بات بتائی۔ سائز کے اعتبار سے ان اشیاء کا حجم ایک میٹر سے 23 میٹر تک ہے ۔ حسین نے بتایا کہ ان تصاویر کو آسٹریلیا کو بھیج دیا گیا ہے جو تلاش مہم کی قیادت کر رہا ہے ۔ ملایشیا کے ریموٹ سیسنگ ایجنسی کو نئی سٹیلائیٹ تصاویر ، فرانس سے موصول ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ " یہاں یہ بات بتا دینی چاہیئے کہ ہم یہ نہیں کہ سکتے کہ آیا یہ اہم اشیاء MH370 (طیارہ ) سے ملی ہیں ۔ حسین نے بتایا کہ ملایشیا کو آسٹریلیا ، چین اور فرانس سے 4 علیحدہ علیحدہ سٹیلائیٹ سراغ بجھے گئے ہیں ۔ انہوں نےمزید کہا کہ ملایشیائی ایر لائنز کی پرواز MH0-370 میں جملہ 239 افراد سوار تھے جن میں پانچ ہندوستانی بھی شامل تھے ۔ یہ طیارہ گذشتہ 8 مارچ کی صبح دورانِ پرواز ، رڈار اسکرینوں سے غائب ہو گیا تھا ۔ اس طیارہ کی تلاش کے لئے ہمہ قومی مہم جاری ہے ۔

Flight MH370: 122 new objects spotted

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں