افغان الیکشن کمیشن پر حملہ - 5 طالبان ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-30

افغان الیکشن کمیشن پر حملہ - 5 طالبان ہلاک

پولیس نے آج ان تمام 5عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے جنہوں نے کابل الیکشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹر پر راکٹ اور مشین گنوں سے حملہ کیاتھا۔ اس طرح 4 گھنٹوں تک جاری ڈرامہ ختم ہوا۔ طالبان نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ملک میں انتخابات سے قبل تشدد کا یہ ایک اور واقعہ ہے۔نائب وزیر داخلہ محمد ایوب سولنگی نے کہاکہ حملہ آور برقعہ پہنے ہوئے تھے اور عمارت میں داخل ہوتے ہی انہیں کسی نے نہیں دیکھا۔ وہاں سے انہوں نے الیکشن کمیشن کی سمت سے کمپاونڈ پر حملہ کردیا۔ لڑائی کے دوران 2پولیس جوان زخمی ہوئے۔ اس سال افغانستان سے بیرونی فوج کا انخلا ہونے والا ہے۔ 5اپریل کو ملک کے صدارتی انتخابات میں 11امیدوار شریک ہوں گے۔ ملک میں انتخابات کے دوران سکیورٹی سنگین مسئلہ ہے کیونکہ طالبان نے انتخابی مہم کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے رکھی ہے۔ اس کے علاوہ بدعنوانی بھی اہم مسئلہ ہے۔ 2009ء میں ہونے والے گذشتہ انتخابات میں دھاندلی کے سنگین الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یاد رہے کہ کابل میں ایک روز قبل ہی امریکی خیراتی ادارے کے زیر استعمال گیسٹ ہاوس پر حملہ 5افراد نے حملہ کیا جس میں پانچوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

Five Taliban killed in attack on Afghan election HQ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں