گجرات فسادات مہلوکین - لواحقین کو مرکزی ملازمتوں میں 5 سال کی رعایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-03

گجرات فسادات مہلوکین - لواحقین کو مرکزی ملازمتوں میں 5 سال کی رعایت

مرکزی حکومت نے شاید پہلی مرتبہ انٹلی جنس بیورو اور سی آئی ایف ملازمتوں میں 2002ء میں گجرات فسادات مہلوکین کے بچوں اور لواحقین کو عمر میں رعایت منظوری کی ہے۔ لوک سبھا انتخابات سے قبل شائع کردہ دو علیحدہ اشہتارات میں وزارت داخلہ نے بتایاکہ 2002ء گجرات فرقہ وارانہ فسادات کے مہلوکین اور ان کے بچوں اور لواحقین کیلئے حد عمر میں پانچ سال کی رعایت دی جارہی ہے۔ انٹلی جنس بیورو ملک بھر میں تعینات کئے جانے والے 514 سکیورٹی اسسٹنٹ (ایگزیکٹیو، جنرل سنٹرل سرویس، گروپ سی(نان گزیٹیڈ وغیر وزارتی) کے تقررات کیلئے درخواست طلب کیا ہے۔ انٹلی جنس بیورو ملازمتوں کی آن لائن درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 17فروری مقرر کی گئی ہے۔ سنٹرل انڈسٹریل فورس بھی کانسٹبلس کی 123ملازمتوں( بیانڈس مین و جنرل ڈیوٹی) کی بھرتی کیلئے کوشاں ہیں۔ سی آئی ایس ایف امیدواروں کی درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 8فروری مقرر کی گئی ہے۔ سابقہ فوجیوں اور یکم جنوری 1980ء تا31 دسمبر 1989ء سے جموں وکشمیر میں سکونت اختیار کرنے والے افراد وگجرات کے 2002ء فرقہ وارانہ فسادات مہلوکین کے لواحقین اور بچوں کی حد عمر میں رعایت کی جارہی ہے جو وقتاً فوقتاً اس سلسلہ میں جاری کردہ سرکاری ہدایت کے مطابق ہوگی۔ سی آئی ایس ایف اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ 2002ء کے گجرات فرقہ وارانہ فسادات اور 1984ء کے فسادات کے مہلوکین کے بچوں اور ان کے لواحقین کیلئے اعظم ترین حد عمرمیں پانچ سال کی رعایت فراہم کی جارہی ہے۔ اشتہار میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ متبنی لڑکے اور لڑکی کے بشمول بچے اور خاندان پر انحصار رکھنے والے ارکان بشمول بیوی یا بچوں کے علاوہ مہلوکین کے غیر شادی شدہ ہونے کی صورت میں اس کے بھائی یا اس کی بہن جو اس کی ہلاکت کے وقت اپنے گذر بسر کیلئے اس پر انحصار رکھتی ہوں، وہ اس رعایت کے استفادہ کے اہل ہوں گے۔ عام انتخابات کی تواریخ کے اعلان سے عین قبل 2002 گجرات فسادات کے مہلوکین کے خاندانوں کو ملازمتوں میں عمر میں رعایت دینے کا اقدام کیا جارہا ہے۔ 2002ء فسادات کے دوران نریندر مودی کے چیف منسٹر گجرات کی حیثیت سے رول پر کانگریس بڑی تنقید کرتی رہی ہے۔ وزیراعظم نے تک مودی پر گجرات 2002 فسادات کے دوران بے قصور افراد کے قتل عام کی "صدارت" انجام دینے کا الزام عائدکیا، تاہم بی جے پی مودی کی حمایت میں یہ کہہ رہی ہے کہ کسی بھی عدالت میں فساد کے کسی بھی معاملہ میں مودی کو خاطی نہیں پایا ہے۔

Five year age relaxation for Gujarat riots victims' kin in central jobs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں