اے ایم یو کے ایک طالب علم کو امریکی یونیورسٹی کی اسکالرشپ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-09

اے ایم یو کے ایک طالب علم کو امریکی یونیورسٹی کی اسکالرشپ

علی گڑھ۔
(پی ٹی آئی)
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ایک ریسرچ اسکالر سیٹھ ذوالفقار یوسف کو جو گجرات کے فساد زدگان کے ایک ریلیف کیمپ کے سابق ساکن ہیں، شکاگو کی مشہور ایلینوئز انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (یونیورسٹی) نے باوقار صدارتی اسکالرشپ عطا کیا ہے۔ یوسف، گجرات کے علاقہ ہمت نگر کے متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہیں 1.2لاکھ اسکالرشپ حاصل ہوئی ہے۔ قبل ازیں امریکہ کی شمالی ورجینیا میں انہیں 2012ء میں سیل (Seal) ایوارڈ سے نوازا تھا۔ یونیورسٹی کے جاری کردہ بیان میں یہ بات بتائی گئی۔ یوسف، بحالت موجودہ "گجرات معاشی ماڈل" کے موضوع پر پی ایچ ڈی ریسرچ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ "میں اپنی اسٹڈیز کو سیاسی رنگ دینا نہیں چاہتا کیونکہ میری زندگی کا مقصد اُس تہذیبی و سماجی خلا کو پاٹنا ہے جو بحالت موجودہ، گجرات میں پایا جاتا ہے"۔

AMU student got American scholarship

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں