کرناٹک میں 6 نئے میڈیکل کالجس قائم کرنے کی تیاریاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-26

کرناٹک میں 6 نئے میڈیکل کالجس قائم کرنے کی تیاریاں

اگلے تعلیمی سال 2014-15 سے ریاست میں 6نئے میڈیکل کالجس قائم کرنے کیلئے تیاریاں زور و شور سے چل رہی ہیں۔ کاروار، کوپل، کورگ، گدگ، گلبرگہ اور چامراج نگر کیلئے نئے سرکاری کالجس قائم کرنے حکومت کی طرف سے منظوری مل گئی ہے۔ ہر کالج میں 150 سیٹوں کے حساب سے 900 سیٹیں دستیاب ہوں گی۔ عملہ کے تقرر کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ 6مقامات پر عمارتیں تعمیر کرنے کیلئے فنڈ منظور کردیاگیا ہے۔ 6مقامات پر تعمیراتی کام مکمل ہونے کیلئے تاخیر ہوسکتی ہے جس کے سبب عارضی طورپر متبادل انتظام کیا گیا ہے۔ باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق 6مقامات پر محکمہ نے جگہ کی نشاندہی کرلی ہے۔ مستقل عمارت کے سوائے بقیہ تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ یہ تمام کالجس سرکاری ہیں جس کے سبب ذاتی عمارتوں کا ہونا ضروری ہے۔ ایک شرط پر ایک سال تک کی ڈھیل دئیے جانے کا امکان ہے۔ گذشتہ سال سرکاری کوٹہ کے تحت 2501 دستیاب تھیں لیکن 6نئے کالجوں کے قیام کے سبب سرکاری کوٹہ کی سٹیوں کی تعداد 3401 تک پہنچ جائے گی۔ سال 2013-14 میں ایم بی بی ایس میں جملہ 6,755 سیٹیں میسر تھیں۔ آل انڈیا کوٹہ کے تحت 2510 اور 4031 سیٹیں پرائیوٹ انتظامیہ بورڈ کے اضافہ کیا گیاتھا۔ سرکاری میڈیکل کالجوں میں فی الحال ایم بی بی ایس کیلئے سالاہ 16700 فیس مقرر کی گئی ہے۔ 900 سیٹوں کے اضافہ سے فیس میں مزید کمی واقع ہوسکتی ہے۔ امیروں کے علاوہ غریب طلباء کو بھی میڈیکل میں سیٹ حاصل کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق ایک ہزار آبادی کیلئے ایک ڈاکٹر کا ہونا ضروری ہے لیکن ریاست میں جاریہ آبادی 1,800 ہے اس آبادی کے حساب سے ایک ہی ڈاکٹر ہے۔ اس فرق کو دور کرنے کیلئے نئے کالجس قائم کرنے کے متعلق فیصلہ کرلیا۔ فی الحال کرناٹک میں 46مییڈکل کالجس ہیں امسال 6کالجوں کو منظوری مل جانے کے سبب ان کالجوں کی تعداد 52ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ سال 2014-15 کے بجٹ میں ٹمکور، چتردرگ، چکبالاپور، باگلکوٹ، ہاویری اور یادگیری میں سرکاری میڈیکل کالجس قائم کرنے کے متعلق اعلان کیا گیا ہے۔ سال 2015-16 میں یہ کالجس بھی قائم ہوجائیں گے۔ نئے کالجوں کے قیام کیلئے منظوری دے کر عمارتیں تعمیر کرنے کیلئے رقم بھی مقرر کردی گئی ہے۔ چامراج نگر میں کالج قائم کرنے کی غرض سے عمارت کی تعمیر کیلئے 118.56 کروڑ، کورگ کی کالج کیلئے 136کروڑ، گدگ کیلئے 120اور کاروار کی کالج کیلئے 120کروڑ روپئے خرچ کئے جانے کیلئے اندازاً فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

6 more medical colleges to come up in Karnataka

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں