جموں میں عسکریت پسندوں کا حملہ - 3 حملہ آور ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-29

جموں میں عسکریت پسندوں کا حملہ - 3 حملہ آور ہلاک

پاکستان سے آئے لشکر طیبہ کے بھاری ہتھیاروں سے لیس مشتبہ عسکریت پسندوں کے ساتھ جو جنگی لباس میں ملبوس تھے تصادم میں 3 افراد بشمول ایک سپاہی ہلاک ہوگیا۔ زبردست لڑائی میں تمام تین حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ پولیس افواج نے 10گھنٹوں تک کٹھوعہ ضلع میں یہ کارروائی انجام دی۔ لشکر طیبہ کی سرپرستی میں چلنے والی ایک غیر معروف تنظیم الشہدا بریگیڈ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے دفتروں کو فون کرتے ہوئے اس تنظیم کے ترجمان نے یہ ذمہ داری قبول کی۔ سرکاری ذرائع نے بتایاکہ جڑواں دلیرانہ حملوں میں ایک فوجی کیمپ کی نگرانی پر تعینات سپاہی اور 2شہری ہلاک ہوگئے اور دیگر3زخمی ہوگئے۔ مختلف سکیورٹی کی جانب سے جمع کردہ معلومات کے مطابق ایک بولیرو جیپ میں سوار اراد کو لائن بناکر کھڑے ہونے کا حکم دیا۔ ڈرائیور تارا سیم سنگھ کو اُن سے الگ کرنے کے بعد عسکریت سپندوں نے دیگر مسافرین پر گولیاں چلائیں اورگاڑی لے کر فرار ہوگئے۔ زخمیوں نے پولیس کو بتایاکہ عسکریت پسندوں نے اُن سے صرف ایک ہی لفظ "اترو" کہا جس کے بعد ڈرائیور کومسافرین سے الگ کردیا گیا اور مسافرین پر فائرنگ کی گئی۔ کمل جیت سنگھ، گرپریت سنگھ ار سنتوش سنگھ ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔ وہ جموں سے پنجاب کے شہر گرداس پر جارہے تھے۔ بعدازاں ایک فوجی کیمپ پر اغوا کردہ گاڑی کو روکا اور اس کے بعد عسکریت پسندوں اور فوج میں تصادم شروع ہوگیا۔ لانس نائک وی انتونی جو فوجی کیمپ کی عقبی گیٹ کی حفاظت پر تعینات تھا ہلاک ہوگیا۔ ایک اور جوان زخمی ہوا۔ دو عسکریت پسند بھی مارے گئے۔ انکاونٹر جموں و شہر سے تقریباً100 کیلو میٹر دور اور سرحد سے 12کیلو میٹر دور شروع ہوا تھا۔ دہشت گردگذشتہ سال 26 ستمبر کوم لک میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے تھے جس میں 12افراد بشمول لیفٹنٹ کرنل بکرم جیت سنگھ ہلاک ہوگئے تھے۔ انسپکٹر جنرل پولیس جموں راجیش کمار نے بتایاکہ ہم نے دن بھر طویل انکاونٹر میں تمام 3 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ان عسکریت پسندوں نے فوجی کیمپ پر حملہ کرنے کی ناکام کوشش کے بعد گاڑی کے ڈرائیور کو ہلاک کردیا۔ اس کی نعش دستیاب ہوئی ہے جس کا عسکریت پسندوں نے خود اس کے ہی کپڑوں سے گلا گھونٹ دیا۔ لوک سبھا انتخابات سے عین قبل دہشت گردوں کے حملہ سے وادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

3 dead in militant attack in Jammu; terrorists killed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں