Arvind Kejriwal attacked in Haryana
عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کجریوال پر ہریانہ میں حملے کی کوشش کی گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق ہریانہ کے ضلع ڈاڈری میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال پر حملے کی اس وقت کوشش کی گئی جب وہ الیکشن مہم کے سلسلے میں ریالی میں شریک تھے۔ تاہم ان پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے پر عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس واقعہ پر اروند کجریوال نے کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ اروند کجریوال پر اس سے قبل بھی اس قسم کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔ کجریوال نے کہاکہ کسی نے ان کی گردن پر زبردست حملہ کیا۔ اس طرح کے حملوں کا انہیں پہلے ہی سے اندیشہ تھا۔ اپوزیشن کے کردار اور ان کی مایوسی کا یہ حملہ مظہر ہے۔ اروند کجریوال نے عام آدمی پارٹی کارکنوں کی جانب سے حملہ آور زدوکوب کرنے کا معذرت خواہی کی۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہماری پارٹی بھی اس طرح ردعمل ظاہر کرے گی تو کیا فرق رہ جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کی پارٹی کے کارکن پر تشدد راستہ اختیار کریں گے تو عام آدمی پارٹی کی تحریک ختم ہوجائے گی۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں