ہالی ووڈ کی فلم Years a Slave 12 کو سال کی بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-04

ہالی ووڈ کی فلم Years a Slave 12 کو سال کی بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ

12-Years-a-Slave-best-picture-at-Oscars
امریکہ کے تاریک ماضی پر مبنی اور غلامانہ ذہنیت اور روایت کی عکاس فلم 12 Years a Slave کو سال کی بہترین فلم قرار دیتے ہوئے 86 ویں اکیڈیمی ایوارڈ (آسکرایوارڈ) سے نوازا گیا جبکہ الفونسو کواوون کی 3ڈی اسپیس تھریلرGravity کو سب سے زیادہ 7ٹرافیز سے نوازاگیا۔ 12 Years a Slave کے ہدایت کار اسٹیومیکوئن کی ذہانت سے بھری ہدایت کاری کیلئے ان کی بے حساب ستائش ہوئی۔ 3D فلم Gravity کو 10زمروں یں ایوارڈس کیلئے نامزد کیاگیا اور اتفاق سے فلم کو 9آسکر س حاصل ہوئے۔ اس کامیابی کا سہرا فلم کی تکنیکی خوبیوں کا نتیجہ ہے۔ سال کی بہترین تصویر کے زمرہ میں 9 فلمیں نامزد ہوئیں تاہم اکیڈیمی کے 6ہزار ووٹرس نے اس فلم کے حق میں ووٹ دیا۔ بہترین اداکاری کیلئے مردوں کے زمرہ میں آسکر ایوارڈ میتھیو میکانوئے کو ڈیلاس بائیرس کلب اور خواتین کے زمرہ میں کیٹ بلانچپیٹ کویلیو جیسمین میں بہترین آداکاری کیلئے آسکر سے نوازا گیا۔ سولومن نارتھپ کی روادار پر مبنی فلم کی بھی خوب ستائش ہوئی کہ فلم کا موضوع انتہائی حساس ہے اور ہالی ووٹ سینما میں عرصہ دراز سے کسی نے اس موضوع پر فلم بنانے کے خطرہ سے دوچار ہونے سے گریز کیا۔ یہ ایک آزاد شخص کی کہانی ہے جسے زبردستی غلاموں کی زندگی جینے پر مجبور کیا گیا۔ لویتا نیانگ کو 12 Years a Slave میں بہترین معاون اداکارہ اور یان ویڈلی کو بہترین اسکرین پلے ایوارڈ حاصل ہوا۔ جذبات سے لبریز خطاب کے دوران لویتیا نے اتنے افسوسناک اور المناک موضوع پر پوری دیانت داری کے ساتھ فلم سازی کیلے ہدایت کار کی فرخدالانہ ستائش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ پروڈیوسر، ڈائرکٹر میکوئن اور شریک پروڈیوسر بریڈ پٹ نے بھی نارتھپ کی کہانی کو خراج تحسین پیش کیا۔ میکوئن نے اس اعزاز(ایوارڈ) کو ان افراد کے نام معنون کیا جنہوں نے غلامی کی زندگی بسر کی۔ اعزاز ان 21ملین افراد کے نام بھی معنون ہوا جن کی گردن میں آج بھی غلامی کا طوق ہے۔ میکوئن نے ول اسمتھ سے ایوارڈ قبول کرتے ہوئے کہاکہ ہر شخص کو صرف زندہ رہنے کا ہی نہیں بلکہ بھرپور زندگی گذارنے کا بھی حق ہے۔ یہی سولو من نارتھپ کی اہم ترین وصیت ہے۔ پٹ نے فلم اور اس کے موضوع کے حوالہ سے کہاکہ سولومن نارتھپ کی کہانی پر اسکرین پلے تیارکرنا ہی میرے لئے ایک بڑا اعزاز ہے۔ کوارون کی فلم کو ایڈیٹنگ، ساؤنڈ ایڈیٹنگ، ساؤنڈ مکسنگ، ویژوئل افیکٹس، سینما ٹو گرافی کے علاوہ بہترین ہدایت کاری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ 52سالہ کوارون نے بہترین ڈائرکٹر ایوارڈ قبول کرتے ہوئے فلم کی ہیروئن سینڈرا بلاک کے ساتھ اظہار تشکرکیا۔ 44سالہ ہیروئن بلانچیٹ کوووڈی ایلن کی فلم Blue Jasmine میں قلاش خاتون کے رول میں بہترین اداکاری کیلئے آسکر سے نوازا گیا۔ بلینچیٹ جب ایوارڈز قبول کرنے آئیں تو تمام ناظرین نے کھڑے ہوکر ان کا تالیوں کی زور دار گھڑگھڑاہٹ کے ساتھ استقبال کیا۔ ایلن ہرہنوز متبنیٰ بیٹی کے ساتھ جنسی چھیڑ چھاڑ کا الزام ہے۔ انہوں نے تشکر آمیز جملوں کے ساتھ اپنے خطاب کے دوران کہاکہ میں اس رول میں اداکاری کا موقع دینے کیلئے ووڈی ایلن کی احسان مند ہوں۔ اس فلم کی ستائش کیلئے الفاظ کم ہیں۔ ایڈس کارکن ران ووڈروف کی حقیقی کہانی پر مبنی فلم میں اداکاری کیلئے میتھیو میکنوائے کو آسکر سے نوازاگیا۔ یہ ان کی فلمی زندگی میں پہلا آسکر ایوارڈ ہے۔ اس رول میں خود کو ڈھالنے کیلئے میکنوائے کو اپنا وزن 20کلو گھٹانا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ اب زندگی میں 3چیزیں ان کیلئے ضروری ہیں جن میں سے کسی چیز کی حقیقی خواہش، اس کے حصول کی جانب پیشرفت اور اس کا تعاقب شامل ہیں۔ ڈیلاس بائیرس کلب میں42 سالہ جارید لیٹو کو زنخہ کے رول میں عمدہ اداکاری کیلے بہترین معاون اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس فلم کو بہترین ہئیر اسٹائلینگ اور میک اپ ایوارڈ بھی حاصل ہوا۔ جارید لوٹو نے خطاب تشکر کے دوران کہاکہ یوکرین اور وینزوالا جیسے ممالک میں سنہرے خواب دیکھنے والوں کو میرا یہ پیام ہے کہ ہم یہاں ہیں اور آپ کیلئے ایک مثال قائم کررہے ہیں۔ اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کی جدوجہد میں مصروف اور ناممکنات بناکر زندگی کرنے کے ہنر مندی کا مظاہرہ کرنے والوں کو میرایہ پیام ہے کہ ہم سب یہاں آپ کیلئے تحریک کا باعث اور کامیابی کے دعاگو ہیں۔ آج کی اس جگمگاتی اور آنکھوں کو خیرہ کرنے والی خوشگوار رات بھی آپ ہی کے نام منسوب ہے۔ 86 ویں اکیڈیمی ایوارڈس تقریب کا انعقاد ہالی ووڈ اینڈ ہائی لینڈ سنٹر کے ڈولبی تھیٹر میں ہوا۔ تقریب کا اہتمام کریگ زیدان اور نیل میرون کی شراکت سے ہوا جبکہ میزبانی ایلن وی جنیرس نے کی۔

'12 Years a Slave' named best picture at Oscars

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں