جمعیۃ العلما ہند کی عشائیہ تقریب میں وزیر سعودی مذہبی امور کی تقریر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-18

جمعیۃ العلما ہند کی عشائیہ تقریب میں وزیر سعودی مذہبی امور کی تقریر

سعودی عرب کے مذہبی امور کے وزیر ڈاکٹر شیخ صالح عبدالعزیز آل شیخ نے جمعیتہ علماء ہند کی ایک پروقار تقریب میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو مسلک ومشرب سے اوپر اٹھ کر اجتماعیت اور اتحاد کی دعوت دی ۔ وزیر موصوف نے اپنی تقریر میں سعودی عرب اور ہندوستان کے درمیان خوشگوار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک علمی سرزمین ہے ، یہاں کے علماء اور صلحاء نے مسلمانوں کی ہر میدان میں رہنمائی کی ہے اور آج بھی یہاں کے مسلمانوں کی زندگی میں مدراس اسلامیہ کا نفوذ ہے جس کی وجہ سے وہ احکام شریعہ کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مملکت سعودی عرب مدارس اسلامیہ کے واسطہ سے دینی خدمات کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ وزیر محترم نے مسلمانان ہند کو یہ پیغام بھی دیا کہ مختلف مشرب ومسلک کے لوگوں کو دین اسلام اور مسلمانوں کی حفاظت وترقی کیلئے کسی ایک ایسے مقطہ اور مرکز کو ضرور تلاش کرنا چاہے جس کے اردگرد اجتماعیت کے ساتھ اسلام مخالف تحریکات کا مقابلہ کیا جاسکے اور یہی وہ صورت ہے جس میں ملک وقوم کی فلاح وبہبود مضمر ہے ۔نیز اس کے ساتھ ساتھ انسانیت کی بنیاد پر اخوت وہمدردی اور پیار ومحبت کا معاملہ انتہائی اہم ضروری ہے کیونکہ اس کے بغیر نہ امن وامان قائم رہ سکتا ہے اور نہ خاطر خواہ ترقی ۔ واضح رہے کہ جمعیتہ علماء ہند نے شیخ صالح بن عبدالعزیز آل شیخ کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا تھا جس میں وزیر موصوف نے مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیتہ علماء ہند اور مسلمانوں کے لئے ان کی خدمات انتہائی وقیع اور قابل قدر ہیں ۔ وزیر موصوف نے اس موقع پر خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن العزیز حفظہ ،اللہ کے واسطہ سے دین اسلام کی سر بلندی کے لیے حکومت سعودی عرب کی دنیا بھر میں جاری جدوجہد کا بھی ذکر کیا ۔

Saudi Minister of Islamic Affairs Visits JUH headquarter

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں