مایاکوڈنانی کی عبوری ضمانت کی اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-18

مایاکوڈنانی کی عبوری ضمانت کی اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت

سپریم کورٹ نے آج گجرات کی سابق وزیر مایا کوڈ نانی کو عبوری ضمانت کی اپیل پر سماعت کو 24فروری تک بڑھادیا ہے۔ جو 2002کے نروڈاپاٹیا فرقہ وارانہ فسادات کیس میں قصوروار قرار دی گئی ہیں لیکن یہ واضح کردیا گیا ہے کہ ان کی درخواست کی سماعت میں مزید کوئی توسیع نہیں کی جائے گی اگر وہ ایک حلف نامہ داخل کرنے میں ناکام رہیں جس میں یہ بتایا جاتا ہے کہ وہ جھلس جانے کی وجہ سے زخمی ہوگئی تھیں ۔ سپریم کورٹ نے ان کے وکیل رام جیٹھ ملانی کی درخواست مسترد کردی جنہوں نے استدلال کیا تھا کہ خود کشی کے صدمہ سے دوچار رہی تھیں اور کہا کہ ان کی عبوری ضمانت کی درخواست دومرتبہ مسترد کی جاچکی ہے ۔ ہم سے یہ مت کہئے کہ قانون میں ناقابل اجازت کیا ہے ۔ ہم نے تصویر یں دیکھی ہیں اور ہم مطمئن نہیں ہیں ۔ جسٹس ایچ آئی دتو اور ایس اے بو ہدے پر مشتمل ایک بنچ نے یہ بات کہی اور ان سے کہا کہ ان کے جھلس جانے سے آنے والے زخم کی تفصیلات دیتے ہوئے ایک حلف نامہ داخل کریں ۔

Bail plea: SC wants to know extent of Maya Kodnani's burn injuries

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں