پرانے شہر کی خبریں - old city news 28 feb 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-28

پرانے شہر کی خبریں - old city news 28 feb 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-feb-28

(منصف نیوز بیورو)
تلنگانہ مسلمس جوائنٹ ایکشن کمیٹی (ٹی ایم جے اے سی ) کے صدر مشتاق ملک نے کہا کہ علیحدہ ریاسست تلنگانہ کے حصول میں مسلمانوں کے سر گرم اوت تعمیری رول کو علاقہ کے تمام سیاسی جماعتیں نظر اندازنہ کریں ۔ علاقہ میں مسلم طبقہ کے تناسبب کے اعتبار سے ان کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔ محفوظ اور دوستانہ ماحول فراہم کرتے ہوئے ان پر اعتماد کا ااظہار کیا جائے اور ڈپٹی چیف منسٹر کا عہدہ مسلمانوں کے لئے محفوظ کیا جائے ۔ شہر میں ٹی ایک جے سی کی گول میز کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی آر نے علیحدہ ریاست تلنگانہ کی جدوجہد کے دوران کئی مرتبہ مسلمانوں کو تیقن دیا تھا کہ ان کو آبادی کے تناسب سے 12فیصد تحفظات مہیا کئے جائیں گے ۔ انہوں نے مستقبل کی نئی حکومت پر زور دیا کہ وقف اراضیات کا تحفظ کیا جائے اور لینکو ۔ آآر جی آئی اے ، ہوٹل وائسرائے (موجود ہوٹل مریاٹ) کے ناجائز قبضوں کو برخواست کیا جائے ۔ مسلمانوں کی سیاسی وسمماجی بااختیاری کا مشتاق ملک نے مطالبہ کیا ۔ تلگو کے بعد اردو کو سرکاری زبان کا درجہ باقی رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے گول میز اجلاس میں ہم خیال مسلم تنظیموں کو چاہئے کہ نئی ریاست تلنگانہ میں اپنی مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں اور اجلاس کی قرار داروں کی ایک نقل تلنگانہ کی سیاسی جماعتوں کو روانہ ککریں تاکہ عملی کاروائی کے لئے مطالبات کے چار ٹر میں شامل کریں ۔ ٹی آر ایس کے صڈر پر اعتمااد کا اظہار کرتتے ہوئے تی ایم جے سی کے صدر نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کریں گے ۔ کانفرنس کے دوران زائد از 100نمائندگیاں وصول ہوئیں ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئی غیر سیاسی جے اے سسی تشکیل دی جائے جس میں مططالبات کے چارٹر کو منظوری دی جائے گی ۔ اس جے اے سی میں خواہشمند سیاسی قائدین کو بطور سر گرم ارکان (عہدہ ) شامل کیاجائے گا ۔ یہ تنظیم مسلمانوں کے بہتر مفاد کے لئے کام کرے گی ۔ 2مارچ کو ضلع محبوب نگر میں تمام 10اضلاع کے ارکان اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں چنچل گوڑہ جیل اورر ملک پیٹ ریس کورس کو منتقل کرنے قرار داد منظور کی جائے گی ۔۔ مخلوعہ جگہ مسلمانوں کو غلط مقدمات میں پھانسنے اور ایذارسانی کے ذمہ دار پولیس عہدیداروں کے خلاف کاروئی کی جائے ۔ اس موقع پر حمید حسین شطاری ،طارق قادری ،شہباز علی خان ، نعیم اللہ شریف ، ایس مجاہد اور دیگر موجود تھے ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں