27/فروری سرینگر یو۔این۔آئی
وسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں کل رات دیرگئے ایک سپاہی نے13راشٹریہ رائفلزکیمپ میں اپنے5ساتھیوں کوگولی مارکرہلاک اورایک سپاہی کوزخمی کردیا۔اس کے بعدخودکوگولی مارکرخودکشی کرلی۔پولیس نے اس واردات کی توثیق کردی ہے جبکہ اس واقعہ پرجب وزارت دفاع ک ترجمان سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی گئی تویہ رابطہ قائم نہیں ہوسکا۔بتایاجاتاہے کہ گذشتہ25فروری کوسرحدی ضلع کپواڑہ میں فوج نے لشکرطبیہ کے7عسکریت پسندوں کوگولی مارکرہلاک کردیاتھا۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ کل رات دیرگئے حملہ آورسپاہی صفاپورہ کیمپ کے گارڈروم میں گھس آیااوراندھادھندگولیاں چلائیں۔اپنے5ساتھیوں کوہلاک اورایک کوزخمی کردیا۔بعدمیں اس سپاہی نے اپنی سروس رائفل سے خودکوگولی مارکرخودکشی کرلی۔پولیس نے کیس درج کرلیاہے۔یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگاکہ ماضی میں اس قسم کے واقعات میں فوج،بی ایس ایف اورسی آرپی ایف عملہ کے زائداز50کارکن ہلاک ہوئے ہیں۔ہروان کیمپ میں ایک سپاہی کواپنے کمانڈنگ آفسیرکوہلاک کرنے پرسزائے عمرقیددی گئی تھی۔آئی اے این ایس کے بموجب راشٹریہ رائفلز کے ایک برہم سپاہی نے جواپنے ساتھیوں سے تلخ کلامی کے بعدبہک گیاتھا،صفاپورہ(منڈل)کیمپ میں دیوانہ اندازمیں گولیاں چلائیں۔5سپاہیوں کوہلاک کرنے کے بعدخودکوبھی گولی مارکرہلا ک کرلیا۔سری نگرمیں قائم15ویں کورکے پی آراو لیفٹیننٹ کرنل این این جوشی نے بتایاکہ کورٹ آف انکوائری کاحکم دے دیاگیاہے۔بتایاجاتاہے کہ ایسے واقعات کاسبب،انتہائی نامساعدحالات میں طویل عرصوں تک خاندانوں سے علیحدہ رہنے سے سپاہیوں میں پیداہوئی کشیدگی ہے۔ماہرین نے ان مسائل کوحل کرنے متعدداقدامات تجویزکئے ہیں اوران میں ایک تجویزیہ ہے کہ سپاہیوں کومقررہ قفوں سے تعطیلات دی جائیں تاکہ وہ اپنے خاندانوں سے مل سکیں۔ان سپاہیوں کوتعیناتی کے مقامات پرتفریحی سرگرمیوں کے لئے بھی مواقع فراہم کئے جائیں اورکمانڈوکنٹرول ڈھانچہ کوموثربنایاجائے۔Soldier shoots 5 colleagues dead, commits suicide
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں