سمفے روپول(یوکرین)
(رائٹر)
مسلح افراد نے یوکرین کے کریمیا میں علاقائی سرکاری عمارت اور پارلمنٹ پر قبضہ کرلیا اور روسی پرچم لہرائے ۔ یہاں روس نواز علحدگی پسندوں اور ملک کے نئے لیڈرس کے حامیوں کے درمیان ٹکراؤ کا سلسلہ جاری ہے ۔ انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے مقامی تاتار لیڈر رفعت شوبا روف کے حوالہ سے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ پارلیمنٹ اور وزارتی کونسل کی عمارتوں پر وردی میں ملبوس فوجیوں نے قبضہ کرلیا ہے مگر ان کی وردی پر کوئی علامتی نشان نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجیوں نے ابھی کوئی مطالبات بھی سامنے نہیں رکھے ہیں ، ان کے مطابق فوری طور پر یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ عمارتوں پر قبضہ کرنے والے افراد کون ہیں جبکہ انھوں نے کوئی مطالبات بھی نہیں کئے تاہم عینی شاہدین کے مطابق یہ افراد روسی زبان میں بات چیت کر رہے ہیں ۔ انٹرفیاکس نیوز ایجنسی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ عمارت کے اندر تقربیا 60افراد موجود ہیں ۔ اور ان کے پاس کثیر مقدار میں ہتھیار ہیں ۔ بہر حال آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں جب عمارتوں پر قبضہ کیا گیا ، اس وقت کوئی زخمی نہیں ہوا ۔ لیونیڈقزانوف نامی ایک روسی نے بتایا کہ ہم نے گزشتہ شب عمارت کے اطراف واکناف بیریکینڈس لگادئیے تھے تاکہ پارلیمنٹ کی حفاظت کی جاسکے تاہم آج صبح ایک نوجوان روسی شخص یہاں جس کے ہاتھ میں پستول تھی ، یہ دیکھ کر ہم سب لیٹ گئے ۔ اسی وقت دیگر احتجاجی بھی وہاں پہنچ گئے ، ان میں سے بعض نے تقریبا 50راونڈ فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ بعد ازاں پولیس آئی ۔ پارلیمنٹ کے سامنے 100پولیس جوان جمع ہوگئے ہیں ۔ لیکن پارلیمنٹ کی عمارت کا دروازہ بند کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ کریمیا کو 1954ء میں سوویت حکومت کے دوران یو کرین کے حوالہ کیا گیا تھا ۔ تاتار ترکی نسل کے ہیں جو دوسری عالمی جنگ کے دوران اسٹالن کے استحصال کے شکار ہوئے تھے ۔ دریں اثنا یوکرین نے آج کہا کہ سیو ستوپول میں بحر اسود میں روس کے بحری اڈہ کے باہر کریمیا میں روسی فوجیوں کی کسی بھی طرح کی پیش قدمی کو حملہ تصور کیا جائے گا ۔ کار گذار صدر الیکزنڈر ترچینوف نے کریمیا میں علاقائی حکومت اور پارلیمنٹ کی عمارتوں پر مسلح افراد کے قبضہ کی اطلاع کے بعد قومی پارلیمنٹ میں یہ وارننگ جاری کی ۔ واضح رہے کہ روسی نژاد بعض افراد اس خطہ کو روسی وفاق میں شامل کرانا چاہتے ہیں ۔ دریں اثنا انٹر فیکس نیوز ایجنسی نے کہا کہ یوکرین میں روس کے حامیوں اور مخالفین کے مابین تصادم میں ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع ہے ۔ یوکرین میں روسی نژاد افراد نے آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے مطاہرین کیا جس کے دوران یوکرین کی نئی حکومت کے حامیوں سے جھڑپ ہوئی ہے ۔ بروسلز میں ناٹو ممالک کے وزارء نے ایک بیان جاری کر کے یوکرین کی علاقائی سا لمیت اور جمہوریت کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ روس نے یوکرین کے مسئلہ پر مغربی ممالک کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران اپنی مگربی سرحد پر فوج کو چوکس کر کے جنگی مشق شروع کردی ہے ۔ وزیر دفاع سرجئی شوئگو کے حوالہ سے کہا گیا کہ صدر کی ہدایت کے مطابق مغربی فوجی اضلاع میں ہندوستانی معیار وقت کے مطابق آج دوپہر فوج کو چوکس کردیا گیا ہے ۔ ایجنسی نے بتایا کہ مشق میں فوج کی جنگی تیاری کا معائنہ کیا جائے گا ۔
Armed men have seized the parliament buildings in Ukraine's Crimea while waving Russian flags
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں