پرانے شہر کی خبریں - old city news 13 feb 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-13

پرانے شہر کی خبریں - old city news 13 feb 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-feb-13

(اعتماد نیوز)
پولیس تحویل میں اپنے مکان سے چھلانگ لگاکراقدام خودکشی کرنے والا ملزم آج دوران علاج فوت ہوگیا۔پولیس کے مطابق جہاں نماکے رہے والے نوجوان23سالہ محمدجعفرکے خلاف فلک نما،کالے پتھراورسی سی ایس میں دھوکہ دہی کے مقدمات درج ہیں۔اسے8فروری کوحراست میں لے کر5تولہ زیوربرآمدکیاگیاتھااوردوسرے دن صبح تقریبا8بجے پولیس کی ایک ٹیم سب انسپکٹررام بابو کی قیادت میں مزیدرقم برآمدکرنے کے لئے ملزم کوساتھ لے کراس کے مکان پہنچی تھی کہ اچانک ملزم نے اپنے مکان کی پہلی منزل سے چھلانگ لگادی اورشدیدزخمی ہوگیا۔اسے علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیاگیاتھاجہاں وہ آج جانبرنہ ہوسکا۔قبل ازیں اے سی پی چارمینارینکٹ نرسیانے بتایاتھاکہ ملزم نے بدنامی یاگرفتاری کے خوف سے چھلانگ لگادی۔نوجوان کے ارکان خاندان کاالزام ہے کہ واقعہ کے لئے پولیس ذمہ دارہے کیوں کہ پولیس کی ہراسانی کے نتیجہ میں نوجوان نے یہ اقدام کیا۔پولیس کی سخت نگرانی میںآج نعش کوبعدپوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالہ کردیاگیا۔ بیرسٹراسدالدین اویسی ایم پی صدرکل ہندمجلس اتحادالمسلمین کی ہدایت پرجناب محمدمعظم خان ایم ایل اے(مجلس)بہادرپورہ اورجناب محمدمبین کارپوریٹر(مجلس)رنمست پورہ دواخانہ عثمانیہ پہنچے اورمتوفی کی والدہ،چچااوربھائی سے ملاقات کرکے پرسہ دیا۔وہ نعش کوورثاکے حوالے کرنے تک موجودرہے۔جناب معظم خان نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ مجلس واقعہ کی سخت مذمت کرتی ہے،انہوں نے کہاکہ سٹی پولیس کے اعلی عہدیداروں سے مطالبہ ہے کہ وہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائے۔نوجوانوں کوپولیس کی ہراسانی کے واقعات پھرسے شروع ہورہے ہیں۔

(منصف نیوز بیورو)
ریاستی حکومت اوربلدی ملازمین کے درمیان معاہدہ کے بعدہڑتال ختم کردی گئی۔ہڑتال کے باعث کچرے کاانبارلگ گیاتھا۔معاہدہ کے مطابق بلدیہ حیدرآبادکے ملازمین کی تنخواہوں میں27فیصداضافہ کیاجائے گا جبکہ دوسرے بلدیات میں اضافہ23فیصدہوگا۔حیدرآبادوشاکھاپٹنم اوروجئے واڑہ کارپوریشن میں کم سے کم تنخواہ8500روپے ہوگی جبکہ بلدیات میں تنخواہ8300روپے اورنگرپنچایتوں میں7300روپے قرارپائی ہے۔وزیربلدی نظم ونسق مہیدرریڈی نے ملازمین کے نمائندوں سے بات چیت کے بعدیہ اعلان کیا۔ملازمین کے نمائندوں نے فوری رجوع بکارہونے کافیصلہ کیا۔

(پریس نوٹ)
اردوگھرمغل پورہ میں18سال سے کم عمرطلبہ کے لئے مولاناحسام الدین ثانی عامل جعفرپاشاہ کی نگرانی میں جمعہ14فروری کو8:30بجے شب قرات کامقابلہ بیادمولانا عاقل منعقدد کیاجارہاہے۔مولاناسیدبشیراحمدحسامی صدارت کریں گے۔قاری عبدالباسط یمانی،قاری محمدعبداللہ کلیمی،قادری محمدعبدالمنان اورقاری غلام احمدنیازی جج کے فرائض انجام دیں گے۔مقابلہ کے اختتام پرنتائج کااعلان کیاجائے گااورانعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔اس موقع پرمولانامحمدقطب الدین حسامی،مولاناسیدغوث محی الدین حسامی،مولاناضیاعرفان حسامی اورمولاناشیخ طاہرحسامی خلفاء مولاناعاقلؓشرکت کریں گے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں