ہوڑہ میونسپل کارپوریشن ترنمول بورڈ میں پہلی مسلم خاتون رکن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-13

ہوڑہ میونسپل کارپوریشن ترنمول بورڈ میں پہلی مسلم خاتون رکن

کارپوریشن کے نئے بورڈکی تشکیل میں غیرمعمولی یاخیرکے باجودترنمول قیادت خوفزدہ ہے۔ایم ایم آئی سی کے ناموں کااعلان توکیاگیالیکن حلف برداری کی تقریب نہیں ہوئی۔اس کے علاوہ ذمہ داریوں کابھی اعلان نہیں ہوا۔ایم ایم آئی سی کی تعداددگنی کردی گئی لیکن مسلم کوٹہ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ہوڑہ کارپوریشن کی تاریخ میں پہلی بار10ایم ایم آئی سی بنائے گئے ہیں۔اس پہلے بائیں محاذ نے32سال تک5ایم ایم آئی سی کے ساتھ کام کیاجن میں ایک مسلم ہواکرتاتھا۔ترنمول نے اس کی تعداددگنی کردی لیکن مسلم کوٹہ کے طوپربائیں محاذکی طرح ہی صرف ایک وارڈ45کی نسرین خاتون کوموقع دیاگیا۔ریاستی وزیراروپ رائے نے مےئردفترمیں سبھی ناموں کااعلان کیالیکن کسی کوفی الحال ذمہ داری نہیں سونپی گئی ۔کسے کون ساشعبہ دیاجائے گااسے چھپاکررکھاگیاہے۔ایم آئی سی ممبران کی حلف رازداری بھی نہیں کرائی گئی۔پوچھے جانے پرکہاگیاکہ گزشتہ7فروری کوہی حلف رازداری دی جاچکی ہے لیکن کہاں کس جگہ کس حال میں،اس کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔حلف رازداری کواب تک کیوں رازمیں رکھاگیا،اس کے تعلق سے اروپ رائے نے کہاکہ یہ پارٹی کافیصلہ تھا۔اس پرکچھ نہیں کہاجاسکتاہے۔مےئرراتھن چکرورتی نے بورڈکے تمام ممبران کومبارکباددی۔اروپ رائے نے بھی مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ ہوڑہ اب بنگال کامرکزہے نوانومیں وزیراعلی کادفترہے اورہوڑہ کارپوریشن اس کی ذمہ دارہے۔تمام کونسلراورایم ایم آئی سی کوچاہئے کہ مل جل کرترنمول سپریموممتابنرجی کے ترقیاتی کام کوپوراکریں۔اعلان کے مطابق3خواتین میناتی ادھیکاری ڈپٹی مےئر،سیمانسکر اورنسرین خاتون ایم آئی سی کے طورپربورڈمیں شامل ہوں گی۔دیگرایم ایم آئی سی میں گوتم چودھری،بانی سنگھورائے،ببھاش ہاجرا،شیامل مترا،ارون رائے چودھری،دنیندومکھرجی،سنتانوبنرجی،ینیندونندبنرجی بلٹوداشامل ہیں۔ترنمول حامیوں کی بڑی تعدادکارپوریشن میں موجودتھی۔بوروکی تشکیل کے تعلق سے ابھی بھی رازداری برتی جارہی ہے اوربوروچےئرمین کے ناموں کااعلان نہیں کیاگیا۔اپوزیشن لیڈراشرف جاویدنے کہاکہ ترنمول لیڈران اپنی پارٹی میں بغاوت کے خوف میں مبتلاہیں۔ایم آئی سی کی تقریف حلف رازداری اسی لئے نہیں کرائی گئی۔انہوں نے کہاکہ آج پہلی میٹنگ رکھ کربھی عین وقت پرمیٹنگ ملتوی کردی گئی جوپارٹی کی بوکھلاہٹ کاآئینہ ہے۔ترنمول اقلیتی سیل کے لیڈرمسعودعالم گڈونے کہاکہ سی پی ایم خواتین کے حقوق کی بات کرتی ہے لیکن ترنمول سپرسیموممتابنرجی نے ہوڑہ کارپوریشن میں پہلی بارمسلم خاتون کونسلرنسرین خاتون کوایم ایم آئی سی بناکرخواتین کوجائزمقام دیاہے۔نسرین خاتون نے کہاکہ وہ ہوڑہ شہرکی ترقی کیلئے ہرممکن قدم اٹھانے کی کوشش میں ممتابنرجی کے ساتھ ہیں۔انہیں امیدہے کہ مسلم خواتین میںآگے بڑھ کرکام کرنے کااعتمادپیداہوگا۔

ہوڑہ میونسپل کارپوریشن ترنمول بورڈ کے ارکان

نام - عہدہ - وارڈ
اربندوگوہا - چیئرمین - 41
ڈاکٹرراتھن چکرورتی - میئر - 28
میناتی ادھیکاری - ڈپٹی میئر - 04
بانی سنگھورائے - ایم ایم آئی سی - 06
بیبھاش ہاجرہ - ایم ایم آئی سی - 09
گوتم چودھری - ایم ایم آئی سی - 11
سیمانسکر - ایم ایم آئی سی - 18
ونیندومکھرجی - ایم ایم آئی سی - 22
شیامل مترا - ایم ایم آئی سی - 26
ارون رائے چودھری - ایم ایم آئی سی - 34
سنتانوبنرجی - ایم ایم آئی سی - 38
نسرین خاتون - ایم ایم آئی سی - 45
بنیندانندبنرجی بلٹوڈا - ایم ایم آئی سی - 47

first woman in howrah municipal corporation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں