امریکی سفیر نینسی پاول سے ممتا بنرجی ملاقات کی تردید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-22

امریکی سفیر نینسی پاول سے ممتا بنرجی ملاقات کی تردید

بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ان خبروں کی تردید کی ہے کہ وہ ہندوستان میں امریکہ کی سفیرننسی پاویل سے ریاستی سیکریٹریٹ میں ملاقات کا کوئی پرگرام ہے۔ ممتا بنرجی کا تردیدی بیان اس وقت آیا ہے جب ان کی پارٹی ترنمول کانگریس نے اپنے ویب سائٹ پر اس کی اطلاع دی تھی کہ ممتا بنرجی سے امریکی سفیرریاستی سیکریٹریٹ میں ملاقا ت کرنے والی ہیں ،ممتا بنرجی نے اپنے تردیدی بیان میں کہا ہے کہ آج امریکی سفیر سے ملاقات کرنے کا کوئی شیڈول نہیں ہے ۔خیال رہے کہ 14؍فروری کو ترنمول کانگریس نے اپنے ویب سائٹ پر اس کی اطلاع دی تھی اور کہا کہ امریکی سفیرننسی پاویل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے 21؍فروری کو سیکریٹریٹ میں ملاقات کریں گی ۔

No meeting with US Ambassador Nancy Powell, says Mamata Banerjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں