Saradha chairman Sudipta Sen sentenced to three years in jail
شاردا گروپ کے چیئر مین سدیپتو سین کو آج بدھان نگر سب ڈویژن عدالت نے میڈیا گروپ کے ملازمین کا پی ایف فنڈ جمع نہیں کرنے پر تین سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ بنگال میڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ نے اپنے ملازمین کا پی ایف فنڈ جمع نہیں کیا تھا ، سد پتوسین اس کمپنی کے منیجنگ ڈائر کٹر تھے ۔ بنگال میڈیا کو ملازمین کا 3,68,381روپے بطور پی ایف جمع کرنے تھے ۔ عدالت میں سین نے ایک حلف داخل کر کے اپنی کمپنی ڈائر کٹروں دیب جانی مکھرجی ،کنال گھوش اور سوم ناتھ دتہ پر الزام عائد کیا یہ لوگ ان کے دستخط شدہ چیک کا استعمال کرتے تھے ، جج سواتی مکھرجی نے تمام طرح کی دلیلیں سننے کے بعد سد پتو سین کو آئی پی پی سی دفعہ 34,406,120کے تحت تین سال قید کی سزا اور 10,000روپے جرمانہ عائد کیا ۔ سین کے خلاف انفور سمنٹ محکمہ نے 18دسمبر2013کو سالٹ لیک پولیس اسٹیشن میں ملازمین کا پی ایف جمع نہیں کرانے پر ایف آئی آر درج کرایا تھا ۔ سد پتو چٹ فنڈ گھوٹا لے میں ماخوذ ہیں ۔ ان کے خلاف کئی عدالتوں میں مقدمے چل رہے ہیں ۔
 
 




 
 
 
 
 
 
 
 
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں