شاہ عبداللہ کے حکم پر 25 فروری کو شامی بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-22

شاہ عبداللہ کے حکم پر 25 فروری کو شامی بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے حکم پر 25/ فروری بروز منگل شامی بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن مملکت بھر میں منایا جائے گا۔
شام میں تین برس سے زیادہ عرصے سے جاری شورش اور نظام حکومت کی جانب سے نہتے عوام پر بمباری ، گولہ باری ، قتل و غارت گری اور ناکہ بندی کے باعث لاکھوں شامی شہری خصوصاً بچے رونگٹے کھڑے کر دینے والے مسائل سے دوچار ہیں۔
اظہار یکجہتی کا سب سے بڑا مظاہرہ ریاض کے کنگ فہد کلچرل سنٹر میں کیا جائے گا۔ ہزاروں شامی بچوں کو درکار اشیاء جمع کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں عالمی برادری کے قدم بہ قدم تعاون کی مہم کا اہتمام ہوگا۔ کنگ فہد کلچرل سنٹر میں شاہی خاندان کے افراد ، وزرا ، سفرا ، اعلیٰ سرکاری عہدیدار ، عالمی تنظیموں کے نمائندے ، مرد و خواتین سرمایہ کار ، بڑی کمپنیوں کے مالکان ، بنکوں ، فیکٹریوں اور فیاض شہریوں کو تعاون کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ خادم حرمین شریفین نے وزیر داخلہ شہزادہ محمد نایف کو شامی بھائیوں کی نصرت کے لیے عوامی امدادی مہم کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

Saudi King announces solidarity day with Syrian children

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں