انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 8 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-02

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 8 افراد ہلاک

جکارتہ
(آئی اے این ایس )
شمالی سماترا میں کوہ آتش فشاں ماؤنٹ سینا بنگ کے پھٹنے سے گرم راکھ اور لاوا کی زد میں آکر 8افراد ہلاک اور 13دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔ ایک سرکاری عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ 2475میٹر بلند کوہ سینا بنگ 3مرتبہ پھٹ پڑا جبکہ اس سے ایک دن قبل 14ہزار افراد جن کا تخلیہ کروادیا گیا تھا ،گھر لوٹ گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ فضاء میں تقریبا دو کلو میٹر بلندی تک راکھ کا فضاء میں اخراج عمل میں آیا اور 4.5کلو میٹر علاقہ میں پتھر بکھر گئے ۔ اس بات کا اظہار قومی آفات سماوی ایجنسی کے ترجمان ستو پو پوروونگرو ہونے کیا ۔ انہوں نے ژنہوا کو بتایا کہ آج آتش فشاں کے پھٹ پڑنے کے دوران گرم راکھ ابل پڑی جس سے 3افراد متاثر ہوئے ان کا اس وقت ضلع کارو کے ایوار ینا ہاسپٹل میں علاج کیا جارہا ہے ۔ سرکاری عہدیدار ان اب نگرانی کر رہے ہیں اور اس علاقہ کو لوٹنے والوں کو وہاں جانے سے روک رہے ہیں ۔ انہوں نے کئی دیہاتوں کے حوالے سے یہ بات بتائی جو قبل ازیں گھر لوٹ گئے تھے ۔ انڈونیشیا ء نے 30سال سے زائد عرصہ کے دوران طویل ترین سلسلہ وار آتش فشائی دھماکے ہوئے جبکہ سرکاری عہدیدار ان کو شمالی سماترا میں پناہ گزینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے نمٹنا پڑا ہے ۔
Death Toll Climbs After Major Volcanic Eruption in Indonesia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں