بنگلہ دیش میں پیر کو جماعت اسلامی کی ہڑتال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-02

بنگلہ دیش میں پیر کو جماعت اسلامی کی ہڑتال

ڈھاکہ
)آئی اے این ایس)
بنگلہ دیش میں پیر کو جماعت اسلامی پارٹی نے 10ٹرک اسلحہ اسمگلنگ کیس میں اپنے امیر مطیع الرحمن نظامی کو سزائے موت کے خلاف احتجاج میں پیر کے روز ملک گیر ہڑتال کا اعلن کیا ۔ کار گذار سکریٹری جنرل شفیق الرحمن نے جمعہ کی شب ایک بیان جاری کر کے صبح سے شام تک کی ایک روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ۔ ژنہوا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے عدالتی فیصلہ کو نظامی کے خلاف جھوٹے الزام عائد کر کے امیر جماعت کو ہلاک کرنے کی سازش قرار دیا ۔ نظامی 2001 تا 2006بی این پی حکومت میں وزیر صنعت کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ انہیں 13دیگر افراد کے ساتھ ایک معاملہ میں سزائے موت اور دوسرے میں سزائے عمر قید سنائی گئی تھی ۔ ان 14افراد میں مطیع الرحمن نظامی کے علاوہ 10سال قبل 10ٹرک اور اسلحہ اسمگلنگ کا الزام عائد ہے ۔ اس کارروائی میں پاکستان خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو بھی ملوث قرار دیا جاتا ہے ۔ 2اپریل 2004کو کرنا پھولی دریا کے قریب چٹگانگ یوریا ، فریٹلا ئز رلمیٹیڈ کی ایک جیٹی میں اسلحہ کا ایک بڑا ذخیرہ ضبط کیا گیا تھا جبکہ اسلحہ جہاز پر لادا جارہا تھا Bangladesh arms haul case: Jamaat calls nationwide strike

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں