شام پر کیمیائی ہتھیاروں کی منتقلی کے عمل میں سرعت کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-02

شام پر کیمیائی ہتھیاروں کی منتقلی کے عمل میں سرعت کا مطالبہ

واشنگٹن
(پی ٹی آئی )
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے روسی ہم منصب سرجئی لاردف سے ملاقات کی اور بات چیت دوران حکومت شام پر کیمیائی ہتھیاروں کی منتقلی کو تیز تر کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی درخواست کی ۔ دونوں قائدین کے درمیان ملاقات جرمن شہر منیک میں منیک سیکیورٹی کانفرنس کے حاشیہ میں ہوئی ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر عہدیدار نے شناخت مخفی رکھے جانے کی شرط پر بتایا کہ کیری نے روسی ہم منصب پر ،پر زور انداز میں کہا کہ وہ حکومت شام پر اپنے ماباقی ذخیرہ کیمیائی اسلحہ کو جلد از جلد منتقلی کے لیے دباؤ ڈالیں ۔ انہوں نے اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس عمل کی رفتار اور اس میں پیشترفت سے ہرگز مطمئن نہیں انہوں نے زیر محاصرہ علاقوں بالخصوص حمس میں انسانی صورتحال پر بھی تشویش ظاہر کی ۔ کیری نے سرجئی لاور وف پر یہ وضاحت بھی کردی کہ باہمی اتفاق رائے سے عبوری انتظامیہ کی تشکیل پر توجہ مرکوز رکھنا ضروری ہے ۔ قائدین کے درمیان بات چیت تقریبا 45منٹ تک جاری رہی ،جس کے بعد اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کیمون اور مذکرات کا ر الاخضر الا براھیمی اپنی ٹیم کے ہمراہ منیک کانفرنس سازی پر تبادلہ خیال شروع ہوا ۔ انہوں نے اپوزیشن کے وفد میں توسیع کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس نکتہ پر بھی اتفاق رائے پیدا کیا کہ فریقین کو پوری تیاری کے ساتھ میز پر ایک دوسرے کے روبرو ہونا چاہئے ۔ جنیوا اعلامیہ کے نفاذ پر دونوں فریقین کے درمیان تفصیلی بات چیت ضروری ہے اور دوسرے مرحلہ کی بات چیت شروع ہونے سے قبل ازیں کے درمیان باہمی ملاقات پر تبادلہ خیال ہونا چاہئے ۔جنیو۱۱۱کانفرنس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک اور سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اہم ترین بات یہ ہے کہ فریقین نے کمرہ میں ایک ساتھ موجود رہنے پر رضا مندی ظاہر کی ۔ انہوں نے کہا کہ لڑائی تین سال سے جاری ہے اور اس پس منظر میں ان کے فیصلہ کا تجزیہ کیا جائے تو واقعی یہ کوئی معاملہ بات نہیں ۔ یہ چونکا دینے والا فیصلہ ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ راؤنڈ 2بات چیت میں زبردست پیشترفت کی کوئی توقع نہیں۔میرے خیال سے پیشترفت زینہاور قدم بہ قدم ممکن ہے ۔ قبل ازیں وائٹ ہاوز نے وضاحت کی تھی کہ بین الاقوامی برادری شام کے کیمیائی ہتھیار کا ذخیرہ لتاقیہ بندرگاہ پہنچتے ہی اسے تلف کرنے تیار ہے ۔ وائٹ ہاوز پریس سکریٹری جے کارنی نے کہا کہ شام پر طویل وقفوں کے بجائے ہتھیاروں کی منتقلی عمل کو بلارکاوٹ اور سلسلہ وار جاری رکھنے کو یقینی بنانا ضروری ہے ۔ علاوہ ازیں اس عمل میں سرعت پر بھی توجہ مرکوز رکھی جائے ۔
US Increases Pressure to Speed Up Syria Chemical Weapons

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں