ٹول کی وصولی کے خلاف احتجاج - راج ٹھاکرے گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-13

ٹول کی وصولی کے خلاف احتجاج - راج ٹھاکرے گرفتار

مہاراشٹرانونرمان سینا(ایم این ایس)کے صدرراج ٹھاکرے کواُس وقت گرفتارکرلیاگیاجب وہ ریاست میں ٹول کی وصولی کے خلاف راستہ روکواحتجاج کی قیادت کے لئے واشی ٹول ناکہ کی طرف بڑھ رہے تھے۔بعدازاں اُنہیں ضمانت پررہاکردیاگیا۔ٹھاکرے کوپولیس نے چیمبورکے قریب روک کرحراست میں لے لیا۔ٹھاکرے صبح10واشی ٹول ناکہ جانے کے لئے داورسے روانہ ہوئے تھے جن وہ چیمبورپہنچے توپولیس نے ان کی گاڑی روک لی اوران سے کہاکہ وہ آگے نہیں جاسکتے۔پارٹی کے سینئرلیڈربال نڈگاؤنکراورنتن سرڈیسائی نے پولیس کے عملہ سے بات کی مگر پولیس نے ٹھاکرے کوواشی ٹول ناکاجانے کی اجازت دینے سے انکارکردیااورکہاکہ اس سے نقص امن کاخطرہ پیداہوجائے گا۔اس کے بعدٹھاکرے خوداپنی گاڑی سے نیچے اترے ان سے احتیاط کے طورپرپولیس کی گاڑی میں بیٹھنے کوکہاگیااورانہیں وہاں سے دور لے جایاگیا۔قبل ازیں ریاست بھرمیں مہاراشٹرانونرمان سیناکے سینکڑوں کارکنوں کوراستہ روکو کے مدنظراحتیاظا پولیس نے حراست میں لے لیاتھا۔ریاست میں ٹول کی وصولی کے خلاف احتجاج میں صبح سے ہی ایم این ایس کے کارکن بشمول خواتین سٹرکوں پرآگئی تھیں۔پولیس نے ان کے لیڈروں کوحراست میں لے لیاتھاکہ کہیں کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہ آئے۔کئی ٹول ناکوں پرگاڑیوں سے ٹول لینابندکردیاگیاتھاکہ کہیں اس کے دفتریاملازمین کوکوئی نقصان نہ پہنچائے۔چونکہ بورڈکے امتحان چل رہے ہیں اس لئے اسکول اورکالجوں کواس احتجاج سے مستثنی رکھاگیاتھا۔دریں اثناء تمام ٹول ناکوں پرپولیس کابھاری بندوبست کیاگیاہے۔ایڈیشنل پولیس کمشنرپروین سالونکے نے بتایاکہ راج ٹھاکرے نے گرفتاری کے بعداپنے کارکنوں کوپرامن رہنے کی ہدایت دی تھی۔انہوں نے کہاکہ چیف منسٹرپرتھوی راج چوان نے اُن سے پولیس اسٹیشن میں ٹیلی فون پربات کی اورکل صبح9بجے ملاقات کرنے کی خواہش ظاہرکی۔ٹھاکرے نے کہاکہ کل وہ چیف منسٹر ملاقات میں تمام مطالبات پیش کریں گے۔

Raj Thackeray Arrested Over Toll Protest

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں