مغربی بنگال اسمبلی بجٹ اجلاس میں ممتا بنرجی کا تنازعہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-12

مغربی بنگال اسمبلی بجٹ اجلاس میں ممتا بنرجی کا تنازعہ

مغربی بنگال میں اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے پہلے دن وزیر اعلی ممتا بنرجی کے دیر سے آنے پر پیر کو تنازع پیدا ہوگیا۔ اسمبلی کا بجٹ اجلاس گورنر کے خطبہ سے شروع ہوتا ہے۔ حزب اختلاف کے رہنما اور سی پی ایم ممبر سوریہ کانت مشرا نے الزام لگایا کہ وزیراعلی قومی ترانہ کے بعد پہنچیں ۔ انہوں نے اس غیر متوقع بتا یا۔ اسمبلی کی روایات کے مطابق اسمبلی کے دروازے سے گورنر کو اسمبلی کے اسپیکر اور سیکرٹریٹ کے ملازمین اپنے ساتھ ایوان کے اندر لے جاتے ہیں، جبکہ وزیر اعلی سمیت کابینہ کے رکن قومی ترانہ کے ختم ہونے تک کھڑے رہتے ہیں۔ تاہم ، پارلیمانی امور کے وزیر پار تھو چٹرجی نے کہا کہ گورنر دوپہر دو بج کر 56منٹ پر اسمبلی کے اندر داخل ہو چکے تھے جبکہ انہیں تین بجے پہنچنا تھا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ سرکاری پروگراموں میں حصہ لینے کے معاملے میں وزیر اعلی بہت وقت کی پابند ہیں۔ اسمبلی کا اجلاس گورنر کے خطبہ سے شروع ہوا گورنر نے اپنے خطبہ میں کہا کہ ریاستی حکومت کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ صحت تعلیم اور دوسرے شعبوں نے ریاست نے کافی ترقی کی ہے۔ گورنر نے نئی سکریٹریٹ نوانو اور اترکنیا کے قیام پر وزیر اعلی کو مبارک باد بھی پیش کی۔ اسمبلی میں گورنر کی تقریر پر کانگریس نے سخت تنقید کی۔ سموار کو اسمبلی میں گورنر ایم کے نارائنن نے ریاستی حکومت کی کارکردگی کی تعریف کی جس پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس کی طرف سے کہا گیا کہ یہ سیاسی دلیل ہے۔ گورنر کی تقریر پر کانگریس لیڈر محمد سہرات اور مانس بھوئیاں نے اعتراض کیا۔ ساتھ ہی شاردا معاملہ پر بھی کانگریس نے سی بی آئی تفتیش کا مطالبہ کیا ۔ سموار کو پریس سے خطاب کرتے وہئے محمد سہراب نے کہا کہ شاردا معاملہ میں منہ بند کرنے کیلئے سرکاری بجٹ سے کچھ روپے دیے گئے۔ابھی بھی بہت سے لوگوں کو روپے نہیں ملے ہیں اور سرکار انہیں روپے دے گی یا نہیں کچھ کہا نہیں جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی ٹیٹ معاملہ کو دبانے کا بھی انہوں نے ریاستی حکومت پر الزام لگایا ۔ دوسری طرف عصمت دری معاملہ پر بھی گورنر کی تقریر پر کانگریس نے اعتراض کیا۔ مانس بھوئیاں نے کہا کہ کسی بھی عصمت دری کے معاملہ میں حکومت کی طرف سے مناسب قدم نہیں اٹھا یا گیا۔

first day of budget meeting at WB assembly

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں