اورنگ آباد اسلحہ ضبطی کیس - سرکاری گواہ کا سنسنی خیز انکشاف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-12

اورنگ آباد اسلحہ ضبطی کیس - سرکاری گواہ کا سنسنی خیز انکشاف

مئی 2006میں ریاست مہارشٹرا میں ہوئے ایک دہشت گردانہ واقعہ بناماورنگ آباد اسلحہ ضبطی معاملے میں آج دوران گواہی سرکاری گواہ نے اعتراف کیا کہ وہ گذشتہ جمعہ سے ممبئی میں قیام پذیر ہے اور اس کے طعام وقیام کی ذمہ داری ریاستی انسداد دہشت گرد دستہ (اے ٹی ایس) نے کی ہے ۔ نیز اس نے 13مئی 2006کوایٹی ایس کے کہنے پر پنچ کاکردار ادا کرنے کے لئے راضی ہوگیا تھا ورنہ او اس معاملے میں گرفتار کسی بھی ملزمین کو پہلے سے جانتا تھا ۔ خصوصی مکوکا عدالت کے جج جی ٹی قادری کے روبرو ان ملزمین کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعی علماء مہارشٹرا (ارشد مدنی) کے دفاعی وکلاء کی جانب سے دوران جرح سرکاری گواہ پوار دلیپ نکم نے کہا کہ اس سے پولیس افسران نے کہا تھا کہ انہوں نے ارونگ آباد اسلحہ ضبطی معاملے میں گرفتار ملزم افضل خان نبی خان کے قبضہ سے انڈیکا کار کی نمبر پلیٹ ۔چابی ،اور گاڑی کے کاغذات ضبط کی ہیں اور اس کا انہیں پنچ نامہ کرنا ہے لہذا انہیں اس کی خدمات درکار ہے ، تو اس نے اسے قبول کرتے ہوئے پنچ کا کردار ادا کیا تھا مگر سرکاری گواہ نے قبول کیا تھا ۔ گواہ استغاثہ نے اعتراف کیا کہ مالیگاؤں میں اسکا ہوٹل کا کاروبار ہے اور اس کا مقامی پولیس سے اچھا تعلق ہے اور ہوسکتا ہے ایسی وجہ سیپولیس نے اسے پنچ کا کردار ادا کرنے کے لئے منتخب کیا ہوگا ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں