ڈاکٹر اب جلی حرفوں میں نسخے تحریر کریں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-10

ڈاکٹر اب جلی حرفوں میں نسخے تحریر کریں گے

آپ کے ڈاکٹر عنقریب بڑے حرفوں میں نسخہ تحریر کریں گے۔ وزارت صحت اگر یہ تجویز قبول کرلیتی ہے تو ملک کے طول وعرض میں ڈاکٹرس کو مریضوں کے نسخے بڑے حرفوں میں تحریر کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔ میڈیکل کونسل آف انڈیا (ایم سی آئی) نے اس سلسلہ میں اعلامیہ کے مسودہ کو منظوری دیدی ہے جس کے تحت ڈاکٹرس کیلئے لازمی ہوجائے گا کہ وہ دواؤں کے نسخے بڑے حرفوں مے تحریر کر،تاکہ کیمسٹوں کی شکایات دور کی جاسکے کہ دواؤں کے ہم آواز ناموں کے باعث وہ بعض اوقات گاہکوں کو غلط دوائیں سربراہ کردیتے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایاکہ وزارت صحت اس تجویز کو منظوری دے دیتی ہے تو اعلامیہ پر عمل آوری کا آغاز ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ وزارت صحت اس منصوبہ کو روبہ عمل لانے کی خواہاں ہے۔ ایک مرتبہ جیسے ہی فیصلہ ہوجائے گا ملک گیر سطح پر احکام جاری کرتے ہوئے نئے قاعدہ پر عمل آوری کی ہدایت دی جائے گی۔ ڈاکٹرس کے نسخے صاف خط میں نہ ہونے کا معاملہ گذشتہ کئی برس سے زیر بحث تھا لیکن گذشتہ چند برس کے دوران اس مسئلہ کی یکسوئی کے مطالبات میں شدت آگئی تھی۔ چند ہم آواز دواؤں میں سیلین( وٹامن سی) اور سیلب (سیلی کاگزیب۔ جوڑوں کے درد کی دوا)، مالاکوئن(کلوروکوئن)۔

Medical Council of India wants doctors to write in capital letters

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں