مثبت ماحول سے بہار کی ترقی کو نئی رفتار ملی - گورنر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-15

مثبت ماحول سے بہار کی ترقی کو نئی رفتار ملی - گورنر

بہار کے گورنر ڈی وائی پاٹل نے فرقہ وارانہ یگانگت اورسماجی ہم آہنگی کو ریاست کی ترقی کے لئے بے حد ضروری قراردیتے ہوئے کہاکہ حکومت کی انتھک کوششوں سے ریاست میں مثبت ماحول پیدا ہوا ہے جس سے فائدہ اٹھاکر رفتار تیز کی جاسکتی ہے ۔ پاٹل نے بہار اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے پہلے دن آج دونوں ایوانو ں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں فرقہ واانہ ہم آہنگی اور سماجی ہم آہنگی کی وجہ سے جو مثبت ماحول پیدا ہواہے اس سے ریاست کی ترقی کو رفتار مل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی اولین ترجیح امن وقانون کو درست کرکے قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے۔ گورنر نے کہاکہ ریاست میں امن وقانون میں بہتری کی وجہ سے کئی قسم کی سماجی،اقتصادی اور ثقافتی سرگرمیاں چل رہی ہیں۔ آبادی کے تناسب کے لحاظ سے پولیس فورس کے قومی اوسط حاصل کرنے کے لئے پولیس اہلکاروں اور افسران کے43ہزار 761عہدوں پرتقرری کی کاروائی شروع کی جاچکی ہے ۔ گورنر نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف ٹھوس کاروائی کرنے کے مقصد سے انسداد دہشت گردی دستہ کی تشکیل دی گئی ہے ۔ اب تک ریاست میں چار نوکر شاہوں کی جائیداد ضبط کی گئی ہے اوران میں غریب او رکمزور بچوں کیلئے اسکول کھولے گئے ہیں۔ سال2013-14میں اب تک86بدعنوان نوکر شاہوں کے خلاف رشوت لینے کے معاملے درج کئے گئے ہیں جن میں سے60کو گرفتارکیاگیا ہے ۔ اسی طرح مجرمانہ سرگرمیو ں سے دولت جمع کرنے والے25مجرموں کی جائیداد ضبط کرنے کی بھی کاروائی کی جارہی ہے ۔ پاٹل نے کہاکہ ریاستی حکومت نے فوری ترقی کیلئے منصوبہ بندی کے معاملے میں قابل ذکر اضافہ کیا ہے ۔ ریاست کے منصوبہ کا سائز2012-13میں 28ہزار کروڑ روپئے تھا اس سال2013-14میں 34ہزار کروڑروپئے مقرر کیاگیا ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں