14/فروری احمد آباد پی۔ٹی۔آئی
بجرنگ دل اور وشوا ہند پریشد (وی ایچ پی) کارکنوں نے آج یہاں دریائے سابرمتی کے کنارے ویلنٹائن ڈے منانے والے جوڑوں پر سڑک ٹماٹر پھینکے۔ جب بجرنگ دل کارکنوں کا ایک بڑا گروپ اس مقام پراچانک نمودار ہوا اورجوڑوں پرٹماٹر پھینکنے لگا تو ان جوڑو ں کواپنے بچاؤ کے لئے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا ۔ بعض جوڑوں کو اپنی گاڑیوں میں بچ کر بھاگتے ہوئے اور دیگر جوڑوں کو چھپ کر بھاگتے دیکھاگیا۔ اس واقعہ کے سلسلہ میں اب تک پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ ویلنٹاٹن ڈے منانے کے لئے آج صبح ہی سے سینکڑوں جوڑے دریائے سابرمتی کے کنارے جمع تھے۔ وی ایچ پی اوربجرنگ دل نے آج "مخرب اخلاق" تقاریب کے خلاف شہر میں احتجاج کے پروگرام منظم کئے۔Valentine's Day: Bajrang Dal, VHP activists throw rotten tomatoes on couples
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں