بنگلور میں بجلی سے چلنے والی بس کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-28

بنگلور میں بجلی سے چلنے والی بس کا افتتاح

bangalore-electric-bus
بنگلور شہر میں اب بی ایم ٹی سی بجلی سے چلنے والی (الیکٹرک بس)بسوں کو دوڑائے گا۔ ماحولیات دوست اور آلودگی سے صاف اس بجلی سے چلنے والی بس کے سفر کا آغاز آج ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی کے ہاتھوں ہوا۔ بجلی سے چلنے والی اس بس کا افتتاح کرکے پورے ملک میں پہلی مرتبہ الیکٹرک بس کے سفر کا آغاز کرنے کا اعزاز بنگلور کو حاصل ہوگیا ہے۔ جاپان کی یوٹو پیاکمپنی نے اس بجلی سے چلنے والی بس کو تیار کیا ہے۔ شہر میں تین ماہ تکیہ بس تجرباتی طورپر دوڑے گی۔ اور اس سے ہونے والے منافع اور نقصان کی بنیاد پر بعد میں ان بسوں کے سفر میں توسیع کئے جانے کا فیصلہ ایم ٹی سی کرے گا۔ وزیر موصوف نے اس موقع پر کہا کہ بنگلور کو آلودگی سے صاف شہر بنانے کی غرض سے ان بسوں کو دوڑائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئندہ دنوں میں بی ایم ٹی سی سی این جی اور توانائی سے چلنے والی بسوں کو دوڑانے پر توجہ دے گا۔ انہوں نے بتایاکہ اس بجلی سے چلنے والی بس کی قیمت زیادہ ہے مگر اس کی زیادہ مدت تک چلنے کی استطاعت اور اس کے مینٹنینس کے اخراجات کم ہونے کی وجہہ سے ان بسوں کی خریدی زیادہ بوجھ نہیں بنے گی۔ یوٹو پیاکی نے اگر کم قیمت پر بس فراہم کرنے کیلئے تیار ہے تو زیادہ تعداد میں ان بسوں کو شہر میں دوڑایاجائے گا۔ اس موقع پر یوتو پیاکمپنی کے پرسنادیشی مکھ نے بتایاکہ بجلی سے چلنے والی ان بسوں میں دھواں نہیں نکلے گا اور ماحولیات دوست بسیں ہوں گی۔ دنیا بھر میں اسی طرز کی تقریباً 5ہزار بسیں دوڑ رہی ہیں، مگر ہندوستان میں پہلی مرتبہ بنگلور میں اس الیکٹرک بس کو دوڑایا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ بجلی کے علاوہ اس کو سولار سے بھی چارج کئے جانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ بجلی کا بوجھ بھی کم پڑے گا۔ یہ الیکٹرانک بسیں عوام دوست ثابت ہوں گے۔ بس کے اندرونی حصے میں کسی بھی طرح کی تکلیف محسوس نہیں ہوگی اور مسافرین پورے، آرام اور حفاظتکے ساتھ سفرکریں گے۔ اس موقع پر محکمہ ٹرانسپورٹ کے چیف سکریٹری پی ایم سرینواس چاری، بی ایم ٹی سی منیجنگ ڈارئرکٹر انجم پرویز، ٹرانسپورٹ کمشنر کے امر نارائن کارپوریٹر ایم ادئے شنکر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

توانائی سے چلنے والی بس کی خصوصیت
* ماحولیات دوست، ماحولیات میں آلودگی کے بغیر ایک مرتبہ چارج کرنے سے 6گھنٹوں تک 250 کلو میٹر کا سفر طے کرے گی۔
* 100فیصد توانائی سے چلنے والی، دھویں سے صاف بس، بس کے پیچھے والے حصے میں سامنے والے حصے میں اور دونوں طرف ایل ای ڈی بورڈز، گاڑی کے اندر بھی پورڈز چسپاں رہیں گے اور ہر ایک بس اسٹینڈ کی تفصیل انگریزی اور کنڑا زبان میں اعلان کئے جانے کا نظام، بس کے دونوں جانب 2سی سی کیمرے ڈی وی آر کے ساتھ گھومتے ہوئے نصب کئے گئے ہیں اور مسافرین کی حفاظت کو ترجیح دی گئی ہے۔
* مسافرین کو آرام دہ سفر ممکن بنانے کیلئے کوم سے بنے پلاسٹک مولڈ سیٹیں، تازہ ہوا، بس کے اندر داخل ہونے کیلئے دو دروازے اور ایمرجنسی دروازے دونوں دروازے بھی الیکٹرک سے چلیں گے، بڑی بڑی کھڑکیاں۔
* ہر ایک کلو میٹر کیلئے 1.2 کلو واٹ بجلی کا استعمال۔
* اس بجلی سے چلنے والی بس میں بیٹری کا انتظام کیا گیا ہے جس کیلے علاحدہ سیل، تحفظ، وولٹیج، موسم اور چارج کرنے کیلئے آسانی بھی فراہم کی گئی ہے۔
* اس بس کے ٹائر90 کے ڈبلیو کی استطاعت والے ہیں۔
* بجلی چارج کرنے کیلئے بیٹری ریچارج اور عمدہ بریک نظام کے ذریعہ بریک کا انتظام کیاگیا ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں