27/فروری چنئی یو۔این۔آئی
سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے مجسمے کو نقصان پہنچائے جانے کی وجہ سے شمالی چنئی کے کچھ حصوں میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے ۔ یہ مجسمے شہر کیپر مبور اور ویپیری کے تین علاقوں میں آج صبح توڑے گئے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کچھ شر پسند عناصر نے انجہانی سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے دومجسموں کو سپر یہ میڈم کے نزدیک پرمبور بیرک روڈ اور پرمبور میں ہی نقصان پہنچایا جبکہ ایک دیگر کوویپری تھانہ کے نزدیک توڑا گیا ۔ ایک واقعہ میں شر پسند عناصر نے مجسمے کے سرکوتوڑ کر سڑک پر پھینک دیا جس سے علاقہ میں کشیدگی پید اہوگئی ۔ کئی کانگریسیوں نے ان واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ مجسموں کو نقصان پہنچائے جانے کے آج کے واقعات گزشتہ روز ستھیا مورتی بھون کے نزدیک اور ٹی این سی سی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے پر تشدد واقعات کا حصہ ہیں جس میں کانگریس اور تمل حامی تنظیم تمیلا گا ودھوتھلائی منیتر پڈل (ٹی وی ایم پی )کے درمیان سڑکوں پر تصادم ہوا تھا ۔ اس تنظیم کے ارکان راجیوگاندھی کے قتل معاملے میں پھانسی کی سزا پانے والے سات قیدیوں کی رہائی کو روکنے کے لئے کانگریس کی مخالفت میں احتجاج کر رہے تھے ۔ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے مجسموں کو نقصان پہنچائے جانے کی خبر ملتے ہی کانگریسی کار کن ان مقامات پر جمع ہوگئے اور شر پسند عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے لگے جس سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ دریں اثنا پولیس ذرائع نے بتایا گزشتہ روز ٹی این سی سی آفس کے نزدیک تشدد کے معاملے میں ٹی وی ایم پی کے بانی ویر الکشمی سمیت سات افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ گرفتار کئے گئے دیگر افراد کے نام وینکٹیشن ، پر تھیبان ، دورئیاں ، سریش ، بھوپتی اور مدن بتائے گئے ہیں ۔ گرفتار شدہ تمام افراد کو مجسٹریٹ کی عدالت حراست میں بھیج دیا ہے ۔ اس کے بعد ان سبھی کو پوزئی سنٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ۔Rajiv Gandhi statues vandalised in Chennai
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں