نئی دہلی
(یواین آئی)
جموں وکشمیرمیں برسراقتدارنیشنل کانفرنس نے آج حکومت سے جانناچاہاکہ کیوں پارلیمنٹ حملہ کے ملزم افضل گروکے ساتھ سابق وزیراعظم آنجہانی راجیوگاندھی کے قاتلوں جیساسلوک نہیں کیاگیا۔لوک سبھامیں وقفہ صفرکے دوران یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے شریف الدین شارق نے حکومت پرافضل گروکوجلدبازی میں پھانسی پرلٹکادینے کاالزام عائدکیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت جموں وکشمیرکے عوام کے ساتھ محبت ظاہرکرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن اس نے افضل گروپرکوئی رحم نہیں کیا۔آج راجیوگاندھی کے قاتلوں کے ساتھ جوکچھ کیاگیاہے وہی سلوک افضل گروکے ساتھ کیوں نہیں کیاگیا۔جموں وکشمیرنیشنل کانفرنس کے ایک اوررکن محبوب بیگ جانناچاہتے تھے کہ حکومت پتھری بل انکاونٹرمیں سیکوریٹی فورسس کے ہاتھوں ہلاک کئے گئے5بے قصورافرادکے معاملہ میں انصاف رسانی کے لئے کیااقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سی بی آئی کی تحقیقات میںیہ واضح ہوگیاہے کہ مرنے والے بے قصورتھے۔
Why Guru Was Not Treated Like Rajiv Killers: NC To New Delhi
2014-02-21
تاریخ اشاعت : 2014-02-21
زمرہ
north-india
افضل گرو کے ساتھ راجیو گاندھی کے قاتلوں جیسا سلوک کیوں نہیں کیا گیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں