مالے میں سارک ممالک کی وزرائے خارجہ کانفرنس کا انعقاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-21

مالے میں سارک ممالک کی وزرائے خارجہ کانفرنس کا انعقاد

مالے
( یو این آئی)
ہندوستان نے جنوبی ایشیائی ممالک کے مابین بلا ٹیکس تجارت، روڈ، ریل ، فضائی اور سمندری سفر کے ساتھ ساتھ شہریوں اور خاص طور پر ان کے درمیان تعلقات کو فروغ دیتے ہوئے جنوبی ایشیا کو ایک مضبوط سیاسی اور اقتصادی پلیٹ فارم بنانے کا اعلان کیا۔ ادارہ جات میں اصلاحات سے متعلق یہ اعلان ہندوستانی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے یہاں جنوبی ایشائی اسوسی ایش برائے علاقائی تعاون یعنی سارک ممالک کے وزراء خارجہ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سارک کے رکن ممالک سے اپیل کی کہ اہم معاملات پر زور دیتے ہوئے اجتماعی کوشش کے ذریعے کوشش کے ذریعہ تمام رکاوٹوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔ سلمان خورشید نے کہا کہ 2006میں جنوبی ایشیائی ملکوں کے مابین سافٹا تجارتی معاہدہ کے اتنے سال گزر جانے کے بعد بھی مشترکہ تجارتی امکانات پر عمل نہیں ہوسکا ہے۔ خورشید نے رکن ممالک سے اپیل کی کہ وہ علاقائی تجارت کو فروغ دے کر ایک دوسرے کے ساتھ اقتصادی لین دین کو مضبوط کریں۔انہوں نے ممبر ممالک سے سرحدی آواجاہی کا ایک ایسا مشترکہ ڈھانچہ تیار کرنے کی بات بھی کہی جس سے جنوبی ایشیائی ممالک آپس میں مضبوطی سے جڑسکیں۔ انہوں نے سڑک، ریل، سمندری اور فضائی سفر میں بہتری لانے کیلئے ایک ملٹی ماڈل بنائے جانے پر زور دیا جس سے اشیاء اور شہریوں کی آمد ورفت بڑھے۔ سلمان خورشید نے ساؤتھ ایشین یونیورسٹی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس میں 8ممالک کے 374طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اس یونیورسٹی کی توسیع کے بہت سارے اہم منصوبے ہیں تاکہ جنوبی ایشیائی ممالک کو نوجوانوں کو ایک دوسرے سے ملنے اور ساتھ کام کرنے کا موقع مل سکے۔ انہوں نے آپسی تال میل اور رشتوں میں تہذیبی وراثتوں کا بھی تذکرہ کیا اورکہا کہ سورج کنڈ جیسے میلوں میں جنوبی ایشیائی ممالک کی شراکت بڑھائی جائے، اسی طرح ان ممالک کے بیچ موسیقی کو فروغ دی جائے۔
SAARC foreign ministers' conference in Male

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں