کرناٹک میں ریلوے کی ترقی کیلئے مرکزی حکومت کی طرف سے اقدامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-21

کرناٹک میں ریلوے کی ترقی کیلئے مرکزی حکومت کی طرف سے اقدامات

بنگلور
(ایس این بی )
ریاست کے ریلوے منصوبوں کیلئے جاریہ سال 1,550کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ کئی نئے روٹس ،نئی ٹرین سرویس کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ملک میں ہائی ٹیک ای ایس آئی اسپتال قائم کرکے مرکزی حکومت نے پسماندہ طبقات کی ترقی پر زیادہ توجہ دی ہے ۔ مرکزی وزیر محنت وریلویز ملیکا رجن کھر گے نے دونوں محکموں (محنت اور ریلویز)سے ریاست میں کئے جارہے ترقیاتی کاموں کے تعلق تفصیل فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کولار ۔ چکبالاپور 85کلومیٹر گیج کی تبدیلی کیلئے 434.57کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔ اسی طرح کڈور۔ چک مگلور 46کلومیٹر تک کے روٹ کیلئے 332.34کروڑ ،مدور۔ ہونا کیرے ۔منڈیا 20 کلومیٹر ڈبلنگ کیلئے 187.95کروڑ ،بیرور۔ ناگ منگلا ۔ اعظم پور کے درمیان 18کلومیٹرتک 10کلو میٹر ڈبلنگ کیلئے 88.75کروڑ ،ستی ہلی ۔ مدورکے درمیان 10کلومیٹرڈبلنگ کیلئے 93کروڑ ، شیوانی ۔ ہوسادر گا کے درمیان 9کلومیٹر برج کیلئے56.52کروڑ روپئے ، رائچور ۔ گدوال 56کلو میٹر روٹ کیلئے 38کلومیٹر لائن کے منصوبہ کیلئے 200کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں ۔ با وثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ہوسادرگہ روڈ ۔ چک جاجور کے درمیان 28. 89کلومیٹر ڈبلنگ کیلئے 203.40کروڑ روپئے کے اخراجات سے ریلاوے بورڈ کیلئے منظوری دے دی گئی ہے ۔ ہوس پیٹ ۔ لونڈا ، فرست فیز کے ہوس پیٹ ۔ ٹنی گھاٹ کے درمیان 108کلومیٹر کے نئے ترقیاتی کاموں کیلئے 1,200کروڑ روپیوں کا کام منظور کیا گیا ہے ۔ گلبرگہ ۔ بیدر ریلوے روٹ میں آنے والے گلبرگہ کے بنے تور اندی کے ریلوے برڈج کیلئے 12.6کروڑ روپئے ،مراگتی کے قریب انڈر گراؤنڈ کی تعمیر کیلئے 60کروڑ مٹاماری ۔ منترالیہ ڈبلنگ کیلئے 65کروڑ روپئے ، گلبرگہ کے سلطان پور کے قریب واقع ریلوے اسٹیشن اور گوڈس شیڈ کی تعمیر کیلئے 30کروڑ روپئے فراہم کئے گئے ہیں ۔ 1922.14کروڑ روپیوں کے اخراجات سے گدگ ۔ واڈی کے درمیان 252کلومیٹر طویل نئے ریلوے لین کیلئے 28فروری کو ترقیاتی کام شروع کردئے جائیں گے ۔ یلہنکاریلوے اسٹیشن یارڈ کی تجدید کاری کیلئے 13.14کروڑ روپئے فراہم کئے گئے ہیں ۔ اس اسٹیشن کے اطراف کی جگہ کی ترقی کرنے کے ساتھ ساتھ نئے ریلوے اسٹیشن کی عمارت اور پلانٹ فارم تعمیر کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ سولاپور ریلوے ڈویژن کی حدود میں واقع گلبرگہ ۔ ہوٹگی کے درمیان 98کلومیٹر تک کی ڈبلنگ کے کام کیلئے 350کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔ اس کیلئے ایشیا ڈیو لپمنٹ بینک نے تعاون فراہم کیا ہے ۔ اس منصوبے کیلئے کرناٹک اور مہاراشٹرا تقریبا 50:50کے تناسب سے رقم خرچ کرے گی اس کام کو 2014-15ء میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بنگلور اور گلبرگہ ریلوے اسٹیشن میں ایسکلیٹر نصب کئے جارہے ہیں ۔ گلبرگہ کے قریب واقع افضل پورروڈ پر ریلوے برڈج تعمیر کی جارہی ہے ۔ چیتا پور ۔ ملکھیڈ ریلوے لین کیلئے 1,820کروڑ روپئے مقرر کئے گئے ہیں ۔ ہوسادرگہ روڈ ۔ چکجاپور کے درمیان 30کلومیٹر تک ڈبلنگ کیلئے2,013کلوڑ،مری کپم ۔ کپم کے درمیان 23.70کلومیٹر نئے ریلوے لائن کیلئے 279.54کروڑ ، باگلکوٹ ۔ کڈچی کے درمیان 142نئے ریلوے لائن کیلئے 986. 30کروڑ ، ٹمکور ۔ داونگرے کے 199.7کلوڑوالی نئی ریلوے لائن کیلئے 1,801.01کروڑ ،منیرآباد رائچور کے درمیان 179کلومیٹر نئی ریلوے لائن کیلئے 1,350.91کروڑ ،شیموگہ ۔ ہری ہر 78.66کلومیٹر طویل نئے روٹ کیلئے 832.47کروڑ، ہیجالا۔ چامراج نگر کے 140کلومیٹر تک کی نئی روٹ کیلئے 1,382کروڑ ، چک مگلور ۔ سکلیش پور کے 47کلومیٹر تک کی دروی کیلئے 644.73کروڑ روپیوں کے منصوبے کیلئے منظوری دے دی گئی ہے ۔ کٹور ۔ ہری ہر کے درمیان 65کلومیٹر65کلومیٹر طویل نئے روٹ کیلئے 467.67کروڑ ،ہاسن ۔ بنگلور کے درمیان 166کلومیٹر طویل نئے روٹ کیلئے 1,289.92کروڑ ، رام نگر ۔ میسور کے درمیان 93کلومیٹر دولین آریٹریل الیکٹری سٹی کیلئے 874. 57کروڑ ، یلہنکا ۔ چنا سندرا کے درمیان 12.89کلومیٹر طویل ڈبلنگ کیلئے 107.76کروڑ روپیوں کی فہرست تیار کر کے منظوری دی گئی ہے ۔
11نئی ٹرینیں
تاڑگوپہ۔ شیموگہ سٹی ۔ تاڑگوپہ پیسنگر ،مری کوپم ۔ بنگلورسٹی ریلوے اسٹیشن ۔ مری کوپم پیسنگر ، یشونت پور۔ ایکسپریس ،بنگلورسٹی ریلوے اسٹیشن ۔ ٹمکور ۔ بنگلور اسپیشل ٹرین ، یشونت پور۔ بنگلور ہفتہ وار ریل ہبلی۔ لوک مانیہ تلک ٹرمینس ہفتہ وار ایکسپریس ریل میرج ۔ پونہ کے ذریعہ ،ہبلی ۔ سکندر آباد ہفتہ میں 3مرتبہ ،واڈی ،گلبرگہ ،یشونت پور ۔ چندی گڑھ کرناٹک سمپرک کرانتی ہفتہ میں 2مرتبہ ، بیدر ۔ یشونت پور ایکسپریس ہفتہ میں 3مرتبہ ،رائچور ۔ گدوال ،کاچی گوڈ کے درمیان دیمو(ڈیزل ،الیکٹرک ماڈیولر یونائیٹڈ)ریل ،ہمناباد ۔ بیدرڈیموریل ۔
ٹرین سرویس میں توسیع
یشونت پور۔ وسولاپور۔ یشونت پور گول گنبدایکسپریس ریل کی میسور تک توسیع کی گئی ہے ۔ اسی طرح بنگلور سٹی ۔ ہمپی ایکپسریس ٹرین کی میسور تک توسیع کی گئی ہے ۔ یشونت پور ۔ باگلکوٹ ۔ یشونت پوربسواایکسپریس ٹرین کی میسور تک توسیع ، بنگلور سٹی ۔ دربانگ ۔ بنگلورسٹی باگمپیٹ ایکسپریس ٹرین کوکولارتک توسیع کی جائیگی ۔ شیموگہ ۔ بیرور ۔ شیموگہ ٹرین کو چک مگلور تک توسیع کی گئی ہے ۔
ٹرین سرویس میں اضافہ
ہفتہ میں 3مرتبہ چل رہی بنگلورسٹی ۔ کوچ وے میں ۔ بنگلور سٹی ریل سرویس روزانہ شروع کی جائیگی ۔ اسی طرح ہفتہ میں 6مرتبہ چل رہی بنگلور سٹی ۔ ٹمکور ڑٹرین روزانہ چلے گی ۔ ہفتہ میں 3مرتبہ چل رہی یشونت پور ۔ یشونت پور ٹرین روزانہ چلے گی ۔

Railway development in Karnataka by the central government

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں