14/فروری پٹنہ پی۔ٹی۔آئی
بی جے پی وزارت عظمی کے امیدوارنریندرمودی کی چائے مہم پرمباحثہ پرتلخ ریمارک کرتے ہوئے بہارکے چیف منسٹرنتیش کمارنے آج کہاکہ یہ جائے پہ’چغلی‘ہے۔کمارنے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پراپنے تبصرہ میں کہاکہ درحقیقت یہ چائے کی آڑمیں چغلی ہے۔بہارکے چیف منسٹرجن کے گجرات کے اپنے ہم منصب کے ساتھ اختلافات کھلے رازہیں‘نے کہاکہ درحقیقت بلندبانگ دعوے کرنے میں ماہرافرادچائے پربحث میں حصہ لے رہے ہیں۔جے ڈی یوکے کلیدی رہنماکمارنے بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوارکے طورپرمودی کی نامزدگی پربی جے پی سے ناطہ توڑلیاتھا۔اس علحدگی کے نتیجہ میں بہارمیں حکومت میں شامل جے ڈی یوواحدپارٹی ہے۔کمارنے کہاکہ انہوں نے اپنی ریاست میں"کام کی چرچا"کے عنوان سے ایک پروگرام شروع کیاہے جس میں ریاست میں ان کی حکومت کی جانب سے انجام دئیے جارہے ترقیاتی کاموں میں اچھی اوربری باتوں پرلوگ تذکرہ کریں گے۔کمارنے کہاکہ دنیابھر کے افرادبہارمیں حالیہ دنوں میں تیزرفتارترقی کاتذکرہ کررہے ہیں۔اسی دوران نتیش کمارنے تلنگانہ بل کی پیشکشی پرراجیہ سبھامیں ہنگامہ آرائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے مسئلہ کاحل کھینچاتانی نہیں بلکہ عوامی نمائندوں کے خوداحتسابی میں مضمرہے۔کمارنے بہارقانون سازاسمبلی کے باہرنامہ نگاروں سے کہاکہ یہ نہایت قابل مذمت ہے۔اس طرح کے واقعہ کی مذمت کے لئے الفاظ کی کمی ہے۔ہندوستانی جمہوریت کی تاریخ میں اس کی نظیرنہیں ملتی۔اس طرح کی حرکت کومعاف نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے بل کے خلاف احتجاج کے دوران ارکان کی جانب سے کالی مرچ کاپاوڈرچھڑکنے اورخنجرلہرانے کی حرکت پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے یہ بات کہی۔Nitish Kumar makes snide remark on Narendra Modi's tea campaign
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں