لکھنؤ
(ایس این بی)
اترپردیش کے وزیراعلی اکھلیش یادونے آج جمعرات کواندراگاندھی پرتشٹھان گومتی نگرمیں محکمہ صحت کی متعدداسکیموں اورپروجیکٹوں کاآغازکیا۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ حکومت عوام کوبہترطبی خدمات مہیاکرانے کے لیے پرعزم ہے اورطبی سہولیات میں مسلسل اضافہ کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ غریبوں کومفت علاج کی سہولت سنگین امراض جیسے کینسروغیرہ کے علاج کامعقول بندوبست،ایمبولینس108اور102کاآغاز،مفت دواؤں کی تقسیم،جانچ ایکسرے کی سہولت کے مثبت نتائج برآمدہورہے ہیں۔اس موقع پروزیرصحت احمدحسن نے کہاکہ اترپردیش میں طب وصحت کے شعبہ میں سب سے زیادہ کام ہورہاہے۔وزیراعلی نے اس موقع پرقومی شہری صحت مشن کاآغازکرتے ہوئے بلرامپوراسپتال کے نئے اوپی ڈی بلاک سمیت ریاست کے29اضلاع میں66کمیونٹی صحت مراکزمیں مریض بسیرے کاسنگ بنیادبھی رکھانیزصحت کے پیغام کوعام کرنے کے لیے صحت سندیش واہنی کابھی جھنڈی دکھاکرافتتاح کیا۔مسٹریادونے اسپتالوں میں نئے اوپی ڈی بلاک کی تعمیرکووقت کاتقاضہ بتاتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت نے متعلقہ وزیراحمدحسن کی قیادت میں ایک منفردشناخت قائم کی ہے اورعوام کااعتمادحاصل کیاہے۔آج جن پروجیکٹوں کاآغازہورہاہے اس کافائدہ بھی سیدھے عوام کوملے گا۔انہوں نے بلرامپوراسپتال کے145ویں یوم تاسیس کے موقع پرایک یادگاری مجلہ کااجراء بھی کیا۔وزیرصحت احمدحسن نے اس موقع پرکہاکہ سماج وادی حکومت کے دوراقتدارمیں اترپردیش میں طب وصحت کے شعبہ میں جس قدرکام ہورہاہے اتناملک کی کسی بھی ریاست میں نہیں ہورہاہے۔نوجوان وزیراعلی عوام کے دردکوخوف سمجھتے ہیں اوراسے کم کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔خاص طورپرعوام کے علاج ومعالجہ کے لیے انہوں نے دل کھول کررقم خرچ کی ہے تاکہ ریاست کے عوام کوبھرپورطبی سہولت مل سکے۔اپنے محکمہ کی مختلف اسکیموں کے آغاز،سنگ بنیادکے موقع پرہوئی تقریب میں مسٹراحمد نے اکہاکہ یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ اس وقت وزیراعلی یہاں موجودہیں۔انہوں نے سماج وادی ایمبولنس سروس،کے بعدزچہ بچہ کی سہولت،انہیں طبی مددپہنچانے کے لیے102ایمبولنس سروس کاآغازبھی کیاہے جس سے پوری ریاست میں عوام کوفائدہ پہنچ رہاہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی غربیوں کے مسائل کاتصفیہ کرانے کے لیے ہمیشہ سنجیدہ رہتے ہیں،دلچسپی لیتے ہیں۔ان کی مثبت فکراورکامیاب قیادت کانتیجہ ہے کہ دوبرس سے کم کی مدت ہی میں اترپردیش میں طب وصحت کے شعبہ میں اتنے کام ہوئے ہیں جیتے گزشتہ65برسوں میں نہیں ہوسکے۔آج اترپردیش ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے جہاں قومی شہری صحت مشن کاآغازہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ اب تمام سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کونہ صرف ڈاکٹرعلاج کررہے ہیں بلکہ انہیں مفت دوائیں بھی مل رہی ہیں۔اب توسوسے زیادہ طبی جانچیں بھی سرکاری اسپتالوں میں مفت ہورہی ہیں۔مسٹراحمدحسن نے کہاکہ یہ سلسلہ اسی طرح درازہوتارہے گا اورہرشخص تک سرکاری خدمات پہنچانے کویقینی بنایاجائے گا۔اس موقع پروزیرجیل راجیندرچودھری،وزیراسٹامپ راجااریدمن سنگھ،وزیرریشم شیوکماربیریا،محکمہ طب وصحت کے وزارئے مملکت شنکھ لال مانجھی،نتن اگروال،پارٹی کے جنرل سکریٹری اشوک باجپئی،سنی بورڈآف انڈیاکے صدرشہاب الدین خاں،سابق وزیربھگوتی سنگھ،پرنسپل سکریٹری پرویرکمار،وزیراعلی کے سکریٹری پندھاری یادوسمیت دیگراعلی افسران موجودتھے۔
UP government committed to provide better health care -chief Minister
2014-02-21
تاریخ اشاعت : 2014-02-21
زمرہ
north-india
اتر پردیش حکومت بہتر طبی سہولیات مہیا کرانے کیلئے پرعزم - وزیر اعلی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں