واشنگٹن
(پی ٹی آئی )
امریکہ نے اعتراف کیا کہ جنگ زدہ ملک افغانستان میں امن واستحکام کے حوالہ سے ہندوستان اور پاکستان اس کے اہم حلیف ہیں ۔ اسٹیٹ دپارٹمنٹ نائب ترجمان میری ہارف نے کہا کہ افغان زیر قیادت مفاہمت میں پیشترفت سے متعلق پاکستانی مساعی کا ہمیں احساس ہے ۔ افغانستان کو محفوظ اور مستحکم بنانے ہماری کوششوں میں پاکستان ہمارا اہم شراکت دار ہے ۔ محفوط ،پر امن اور مستحکم افغانستان خطہ کی سلامتی وتحفظ کے لیے ضروری ہے ۔ بے شک ہمیں اس سلسلہ میں ہندوستانی مساعی کا بھی اعتراف ہے کہ ہندوستان بھی ایسی کوششوں میں ہمارا ساتھ دینے میں کسی سے پیچھے نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ دونوں جنوب ایشیائی پڑوسیوں کے ساتھ افغانستان میں امن مساعی جاری رکھے گا ۔ خصوصی طور پر 2014کے اختتام تک اس پالیسی پر عمل آوری جاری رہے گی ۔ پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خطرات سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے خاتون نائب ترجمان نے بتایا کہ امریکی حکومت کے علاو ہ حکومت پاکستان بھی اس سے متعلق تشویش کا شکار ہے ۔
حقیقی معنوں میں دہشت گردی سے پاکستانی عوام سے زیادہ کوئی اور متاثر نہیں ۔ انسداد دہشت گردی اقدامات پر حکومت پاکستان کے ساتھ تبادلہ خیال ہوتا رہتا ہے ۔ خطرات سے نبردآزمائی کی صلاحیتوں میں فروغ پر بھی توجہ مرکوز رہتی ہے ۔
India and Pakistan important allies in Afghanistan: US
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں