مظفرنگر کے 1600 متاثرین کوفی کس 5 لاکھ روپے معاوضہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-13

مظفرنگر کے 1600 متاثرین کوفی کس 5 لاکھ روپے معاوضہ

حکومت اترپردیش نے جومظفرنگر اوراُس کے نواحی علاقوں میں ہوئے فسادات کے متاثرین کوراحت اوربازآبادکاری فراہم کرنے کے مسئلہ پرشدیدتنقیدوں کانشانہ بنی ہوئی ہے آج سپریم کورٹ کوبتایاکہ ایسے1600متاثرہ خاندانوں کو5لاکھ روپے فی کس معاوضہ دیاگیاہے جواپنے گھروں کوواپس لوٹنے کے خواہشمندنہیں تھے اورکسی اورجگہ قیام کرناچاہتے تھے۔چیف جسٹس پی ساتاشیوم کی قیادت میں جب بنچ نے جانناچاہاکہ یہ خاندان اپنے دیہاتوں کوواپس جاناکیوں نہیں چاہتے؟سینئروکیل یویوللت نے جوریاستی حکومت کی نمائندگی کررہے ہیں کہاکہ یہ لوگ مزدورہیں جواکثریتی فرقہ کی اراضیات پرکام کرتے ہیں،اگروہ کسی اورمقام پرقیام کرتے ہیں تووہاں بھی انہیں روزگارحاصل ہوجائے گا۔وکیل نے کہاکہ یہ لوگ زرعی کھیتوں میں کام کرنے والے مزدورہیں وہ کسی بھی دیہات میں رہ کرکام کرلیں گے۔انہوں نے بتایاکہ مخصوص حالات کی وجہ سے ان خاندانوں نے5لاکھ روپے معاوضہ حاصل کرنے کوترجیح دی ہے۔سینئروکیل بنچ کے سوال کاجواب دینے کی کوشش کررہے تھے جوجسٹس راجناپرکاش دیسائی اورنجن گوگوئی پرمشتمل تھی۔

UP govt to SC: Rs 5 lakh compensation per family given to 1600 families of Muzaffarnagar riot victims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں