اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
امریکہ نے پاکستان کو 1.4بلین ڈالر کو لیشن سپورٹ فنڈ(سی ایس ایف)کی دوسری قسط 352ملین ڈالر روانہ کردی ہے ۔ امریکہ نے جاریہ مالی سال کے دوران پاکستان کے لیے مجموعی طور پر 1.4بلین ڈالر کی امدادی رقم بجٹ میں مختص کی ہے ۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اس سلسلہ میں وزیر فینانس اسحاق ڈار سے ملاقات کر کے انہیں تیقن دیا کہ واشنگٹن قسطوں کے ادائی عمل میں سرعت کی ہر ممکن کوشش کرے تاکہ سی ایس ایف کی مجموعی رقم اسلام آبادتک پہنچ جائے ۔ ایک سرکاری بیان میں وضاحت کی گئی کہ ڈرانے اولسن کوبین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے حالیہ جائزہ اجلاس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی قیادت اور اتصالات انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ ڈار نے 352بلین ڈالر پر مشتمل دوسری قسط کی روانگی کے لیے امریکی حکومت کے ساتھ اظہار تشکر کیا اورساتھ ہی ماباقی قسطوں کی روانگی میں سرعت کی درخواست بھی کی ۔ اولسن نے انہیںیہ تیقن بھی دیا کہ واشنگٹن درحقیقت اسلام آباد کے ساتھ تعلقات میں وسعت ،گہرائی اور گیرائی کے علاوہ دوستانہ روابط میں فروغ کا بھی خواہاں ہے ۔پاکستان کو دوسری قسط گذشتہ دسمبر میں ہی موصول ہوجانے کی توقع تھی ۔
US$ 352 mln CSF released to Pakistan
2014-02-13
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں