تھائی لینڈ کا سیاسی بحران - مدد کے لیے اقوام متحدہ سے اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-27

تھائی لینڈ کا سیاسی بحران - مدد کے لیے اقوام متحدہ سے اپیل

بنکاک
(پی ٹی آئی )
تھائی لینڈ کے دارلحکومت میں ایک نامعلوم بندوق بردار کی فائرنگ کی وجہ سے کئی علاقہ دہل گئے جس کے فوری بعد دستوں کو تعینات کردیا گیا جب کہ حکومت نے موجودہ سیاسی بحران ختم کرنے کیلئے اقوام متحدہ سے مداخلت کرنے کی خواہش کی ۔ بنکاک کے وسطی تجارتی علاقہ میں 4مقامات پر فائرنگ کا سلسلہ دو گھنٹہ جاری رہا اور ان علاقوں میں دستوں کی تعیناتی کے بعد یہ سلسلہ رک گیا ۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ پولیس کے بیان مطابق مسلح افراد نے چہارشنبہ کی صبح مظاہرین کے 3کیمپوں کے قریب فائرنگ کی ۔ یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ۔ بنکاک کی گلیوں میں پرتشدد واقعات اب معمول بن چکے ہیں ۔ پچھلے ہفتہ تشدد کی وجہ سے 4بچوں کے بشمول 5افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ مظاہرے شروع ہونے کے بعد اب تک ایسے واقعات میں کم از کم 22افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں ۔ تشدد اور تقریبا روزانہ فائرنگ اور گرینیڈ دھماکوں کی اطلاعات ملنے پر کار گزار نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سورا پانگ تووئی چک چائیکل نے ملک میں گزشتہ 4ماہ سے جاری بدامنی کو حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ سے مڈاخلت کرنے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون سے فون پر بات چیت کی اور تھائی لینڈ میں جاری سیاسی بحران کی یکسوئی کیلئے اقدامات کرنے سے متعلق مشورہ طلب کیا ۔ سوراپانگ نے کہا کہ اگر ابتدائی بات چیت میں اقوام متحدہ کو فریق بنایا جاسکتا ہے تو تنازعہ کا حل نکل سکتا ہے ، میں سنٹر فارپیس اینڈآرڈر کے اجلاس میں یہ تجویز پیش کروں گا ۔ انہوں بے کہا کہ تھائی لینڈ کے تنازعہ کو جو اب بدترین ہوچکا ہے ، کاحل تلاش کرنے کے لیے سب سے مناسب شخصیت اقوام متحدہ کے سربراہ ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شام ، یو کرین ، مصر یا راونڈ ا جیسے ممالک میں جب تنازعات سامنے آئے تو اقوام متحدہ کی مداخلت تک کافی دیر ہوچکی تھی ، اگر ہم پہلے ہی مشورہ لیتے ہیں تو تھائی لینڈ کا مسئلہ حل ہوجائے گا ۔ ینک لک شینا وترا نے کل مظاہرین کے مطالبہ پر عہدہ سے مستعفی ہونے سے انکار کردیا تھا ، انہوں نے حکومت کی حمایت سے انجام دئیے جارہے پراجکٹ کے معائنہ کے لیے شماہی شہر چیانگ رائی روانہ ہوگئی ہیں ۔ انسداد رشوت ستانی پیانل نے ینگ لک کو سمن جاری کیا ہے تاکہ چاول کی سبسیڈی اسکیم کے ضمن میں فرائض سے غفلت برتنے کے الزامات کے تحت مقدمہ کی سماعت میں شامل ہوسکیں تاہم ان کی جانب سے نیشنل اینٹی کرپشن کمیشن کے اجلاس میں جاری کاروائی میں شرکت کرنے کا امکان نہیں ہے ۔ نومبر 2013ء میں جب سے حکومت کے خلاف احتجاج شروع ہوا ہے ، مظاہرین کے خلاف 70حملے کئے گئے جس کی وجہ سے 20افراد ہلاک اور 720 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے تاحال کسی بھی مشتبہ شخص کو گرفتار نہیں کیا ہے ۔
Thailand's political crisis - appeal to UN for help

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں