کیلی فورنیا باشندے کو دس ملین ڈالر مالیت کے طلائی سکے دستیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-27

کیلی فورنیا باشندے کو دس ملین ڈالر مالیت کے طلائی سکے دستیاب

واشنگٹن
(پی ٹی آئی )
زندگی میں خوش نصیبی خود ہی کبھی نہ کبھی دروازے پر دستک دیتی ہے اور یہ قول امریکی شہر میں مقیم ایک جوڑے پر پوری طرح صادق آتا ہے جو اپنے کتے کو اپنے باغیچہ کی سیر کر ارہا تھا ۔ جوڑے کو اپنے قطعہ اراضی میں ایک قدیم درخت تلے ایک صندوق ملا ، جس میں 10ملین ڈالر مالیت کے طلائی سکے بھرے تھے ۔ شمالی کیلیفورنیا کے باشندہ کا بکس میں 1400طلائی سکے ملے جو1847اور1894کے درمیان کے ہیں ۔ ان سکوں کی ظاہری شکل سے ظاہر ہے کہ ٹکسال سے باہر آتے ہی انہیں محفوظ کر لیا گیا اور انسانی ہاتھوں سے گذرنے کا انہیں موقع نہیں ملا ۔ اس خزانہ کی حیثیت 10ملین ڈالر سے زیادہ بتائی جاتی ہے ۔ سی بی ایس سیسن فرانسسکو کے ممتاز ماہر مسکوکات ڈان کچن نے بتایا کہ شمالی امریکی میں اتنی بڑی تعداد میں زمین میں دفن طلائی سکے دریافت ہونے کا شاید یہ پہلا واقعہ ہے ۔ ان میں سے بعض سکے نوادرات جمع کرنے والوں کا انتہائی پسندیدہ ایٹم ہیں جن کی قیمت فی سکہ ایک ملین ڈالر ہے اگر چیکہ ان سکوں کی ظاہری مجموعی قیمت 28ہزار ڈالر ہے ۔
California couple strikes gold after finding $10million of 19th century coins buried on their property

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں