غیرمشروط لڑائی بندی کا مطالبہ مسترد - طالبان ترجمان کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-27

غیرمشروط لڑائی بندی کا مطالبہ مسترد - طالبان ترجمان کا بیان

اسلام آباد
(آئی اے این ایس)
ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان نے غیر مشروط لڑائی بندی کی تجویز کو مسترد کردیا ۔ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے طالبان سے مطالبہ کیا کہ غیر مشروط طور پر لڑائی بندی کردیں ۔ طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ اگر غیر مشروط لڑائی بنددی کرنا ہوتا تو ہم دس برس قبل ہی ایسا کرتے ۔ ترجمان نے کہا کہ یہ حکومت ہی ہے جس نے ہمارے خلاف جنگ شروع کی ہے ۔ اب حکومت کا ہی کام ہے کہ وہ جنگ بند کردے ۔ پہلے حکومت لڑائی بندکرے ۔ اس کے بعد ہی ہم لڑائی بند کریں گے ۔ شاہد اللہ شاہد نے طالبان کے سینئر قائدین عصمت اللہ شاہین کی ہلاکت کے لیے انٹلی جنس ایجنسیوں کو ذمہ دار قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ عصمت اللہ شاہین انٹلی جنس کی ہٹ لسٹ میں شامل تھے ۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ طالبان کے دیگر قائدین اور کمانڈروں کی ہلاکت کے لیے انٹلی جنس ایجنسیاں ہی ذمہ دار ہیں ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انٹلی جنس ایجنسیاں امریکی ڈرون طیاروں کو متبادل بن گئی ہیں ۔ ڈرون طیارے اوپر سے نشانہ بناکر ہلاک کرتے ہوئے جبکہ انٹلی جنس ایجنسیاں اور ان کے کار ندے زمینی ڈرون بن گئے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ اگر حکومت لڑائی بندی چاہتی ہے تو پہلے وہ لڑائی بند کرے ، اس کے بعد طالبان لڑائی بند کریں گے ۔
TTP rejects govt's call for unconditional ceasefire

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں