سنگاپور غیر ملکی ملازمین پر دروازے بند نہیں کر سکتا - وزیر افرادی قوت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-18

سنگاپور غیر ملکی ملازمین پر دروازے بند نہیں کر سکتا - وزیر افرادی قوت

سنگاپور
(پی ٹی آئی)
سنگاپور،غیرملکی ورکرس پراپنے دروازے ہرگزبندنہیں کرسکتاکہ وہ ملک کے لیبرفورس کااہم ترین حصہ ہیں۔کارگذاروزیرفردی قوت(مین پاور)تان چوان جن نے تاہم ملکی لیبرکویہ تیقن بھی دیاکہ اس پالیسی سے ان کے موقف پرمنفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے،انہوں نے وضاحت کی کہ ملکی اورغیرملکی ورک فورس کے درمیان توازن کی برقرارپیچیدہ اورہوشیاری طلب مسئلہ ہے۔اگرکسی بھی جانب ہماراجھکاؤزیادہ ہواتوبعض کمپنیان کسی اورمقام(ملک)کومنتقل ہوکرکاروبارکرنے کوترجیح دیں گی۔دی اسٹریٹس ٹائمزنے یہ اطلاع دیتے ہوئے کارگذاروزیرمین پاورکے حوالہ سے بتایاکہ اگرکمپنیوں نے کہیں اورکارخ کیاتومقامی ورکرس بری طرح متاثراوربے روزگارہوجائیں گے،یہاں یہ تذکرہ ضروری ہوگاکہ ہندوستانی ورکرس سنگاپورورک فورس کاایک اہم حصہ ہیں اورتعمیراتی شعبہ میں تویہ اکثریت میں ہیں۔ہندوستانی اورغیرملکی ورکرس کی سہولتوں کے لیے بعض سنگاپوری کمپنیاں حکومت سے پرمٹ شرائط میں مزیدنرمیوں کامطالبہ بھی کررہی ہیں جن میں سیونگ وینگ کوان سرفرہست ہے۔
Singapore can't exclude foreign workers: Minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں