واشنگٹن
(پی ٹی آئی)
امریکہ کی سی آئی اے پاکستان کے القاعدہ اورطالبان کے انتہاپسندوں کونشانہ بنانے جٹ پاورسے چلنے والے ڈرون طیارے استعمال کرے گی۔نئے جٹ پاورڈرون طیاروں کوپریڈیٹریااسونجرکانام دیاگیاہے۔اگرامریکہ اس سال کے ختم تک افغانستان سے اپنی افواج کامکمل تخلیہ کروادے توایسی صورت میں افغانستان کے باہرسے نئے جٹ پاورکے ڈرون طیاروں کوکام میں لایاجائے گا۔اسیونجرڈرون طیارے تیزی سے اپنے نشانوں پرپہنچ کرتباہی مچائیں گے۔امریکہ نے وسطی ایشیاء کے مقامات سے ڈرون طیارے اڑانے کاہنگامی پروگرام تیارکیاہے۔افغان صدرحامدکرزئی اورامریکہ کے درمیان سکیوریٹی معاہدہ کی نزاع شدیدہوگئی ہے۔صدرکرزئی نے امریکہ کے ساتھ سکیوریٹی معاہدہ کرنے سے انکارکردیاہے۔خیال کیاجاتاہے کہ امریکہ اب ازبیکستان کے ہوائی اڈے استعمال کرکے ڈرون طیارے اڑائے گا۔پاکستان میں امریکی ڈرون طیاروں کے حملوں سے زبردست بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔
CIA may start using jet-powered drones to target militants in Pakistan
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں