پرانے شہر کی خبریں - old city news 22 feb 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-22

پرانے شہر کی خبریں - old city news 22 feb 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-feb-22

(منصف نیوز بیورو)
آندھراپردیش وقف بورڈنے انوارالعلوم کالج ملے پلی اوردیگر تعلیمی ادارے چلانے والے انوارالعلوم ایجوکیشنل اسوسی ایشن کوآج ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے منشاوقف کی خلاف وزری کاالزام عائد کیاورکہاہے کہ کیوں نہ ان اداروں کووقف بورڈکے راست کنٹرول میں لیاجائے۔انہیں اندورن7یوم جواب داخل کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔وقف بورڈکی جاری کردہ نوٹس وجہ نمائی کے بموجب انوارالعلوم کالج جسے’’امارت انجمن تعلیمی انوارالعلوم کالج ملے پلی کہاجاتاہے جس کے تحت14,705.4مربع گزاراضی پریہ جائیدادہے جس میں22ملکیات بھی شامل ہیں جس کامقصدانوارالعلوم کالج اسکول آف کامرس،انوارالعلوم کالج نامپلی،انوارالعلوم مدارس،روبروسیول ہاسپٹل چادرگھاٹ،مدرسہ فوقانیہ انوارالعلوم،وسطانیہ اورتحتانیہ کے علاوہ3مکانات درج رجسٹروقف ہیں جوگزٹ میں بھی شامل ہیں۔انوارالعلوم کالج ایجوکیشنل اسوسی ایشن کے سکریٹری سے کہاگیاہے کہ آپ اس کاانتظامیہ چلارہے ہیں لیکن اکاوئٹس اوروقف فنڈداخل نہیں کررہے ہیں جووقف ایکٹ1995کی سراسرخلاف ورزی ہے۔وقف بورڈسے اجازت لئے بغیرعمارتوں میں بھی تبدیل لاچکے ہیں۔وقف بورڈسے اجازت کے بغیراپنے ارکان خاندان کے نام پرادارے قائم کئے گئے ہیں۔وقف بورڈ نے9اگست2001کوایک نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست کی تھی کہ گذشتہ3سال کی آمدنی اوراخراجات کی تفصیلات داخل کئے جائیں اوروقف فنڈاداکیاجائے لیکن ایسانہیں کیاگیا۔نوٹس میں کہاگیاہے کہ اندرون7یوم جواب داخل کیاجائے۔ورنہ انوارالعلوم ایجوکیشنل اسوسی ایشن کے سکریٹری کی حیثیت سے کیوں نہ آپ کی علیحدگی کی کارروائی کی جائے اورجائیدادوادارہ جات کووقف بورڈکی راست نگرانی میں لیاجائے۔یہاں اس بات کاتذکرہ ضروری ہوگاکہ انوارلعلوم ایجوکیشنل اسوسی ایشن کے صدرنشین نواب شاہ عالم خاں اوراعزازی سکریٹری ان کے بڑے فرزندنواب محبوب عالم خاں ہیں۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں