ایس ڈی پی آئی 42 لوک سبھا سیٹوں پر مقابلہ کرے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-18

ایس ڈی پی آئی 42 لوک سبھا سیٹوں پر مقابلہ کرے گی

پارلیمانی انتخابات میں پارٹی کا نعرہ ہوگا، "بھوک سے آزاد ہندوستان، خوف سے آزاد ہندوستان "۔

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ملک کے طول و عرض میں اپنے 42امیدواروں کو لوک سبھا انتخابات میں میدان میں اتارے گی۔ ا س ضمن میں ایس ڈی پی آئی کی سینٹرل سکریٹریٹ پارلیمنٹ بورڈ کی میٹنگ کل یہاں بنگلور میں منعقد ہوئی، جس میں پارٹی نیشنل ورکنگ کمیٹی نے متفقہ طور پر مذکورہ فیصلہ لینے کا اعلان کیا ۔ پارٹی کے اس اہم اجلاس کی صدارت قومی صدراے سعید نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے لوک سبھا انتخابات میں ایس ڈی پی آئی کے موقف کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی آئی ، ملک کی 9ریاستیں جس میں تمل ناڈو ( 5سیٹیں)کرناٹک (4سیٹیں) کیرلا(20سیٹیں)مغربی بنگال(5سیٹیں) آندھرا پردیش ، بہار اور اترپردیش میں 2سیٹیں اور دہلی اور مدھیہ پردیش میں 1سیٹ پر لوک سبھا انتخابات میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی، جن حلقوں میں پارٹی کے امیدوار مقابلہ کریں اس کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری افسر پاشاہ نے کہا کہ ریاست تمل نادو میں پلاچی ( کوئمبتور) پارلیمانی حلقہ، چنئی شمال، راماناتھاپورم،ویلور، اور ترونیل ویلی حلقہ میں جملہ 5امیدوارانتخابی میدان میں مقابلہ کریں گے، اسی طرح ریاست کرناٹک میں منگلورپارلیمانی حلقہ، بنگلور، اڈپی ( چکمنگلور)، میسور سمیت جملہ 4امیدوار ، ریاست کیرلا میں کاسر گوڈ پارلیمانی حلقہ، کننور، وڈاگرا، کوژیکوڈ، ویاناڈ، ملاپورم، پننانی، پالکاڈ، آلتور، ترشور، چلاکوڈی، ایرناکولم، ایڈوکی، کوٹائم، الپوژا، ماولکارا، پٹنم ٹٹا، کوللم، اتتنگال اور ترواندرم سمیت جملہ 20امیدوار، او ر ریاست مغربی بنگال میں جنگی پور پارلیمانی حلقہ، مرشدآباد، برہامپور،ڈائمنڈ ہاربار، اور مالڈا ( جنوب ) سمیت جملہ 5امیدوار، اور ریاست آندھرا پردیش میں کرنول اور نندیال جملہ 2پارلیمانی حلقوں میں اور ریاست بہار میں کتیھار اور پورنیا 2پارلیمانی حلقہ اور ریاست اتر پردیش میں مہاراج گنج اور خیرن پارلیمانی حلقہ اور ریاست مدھیہ پردیش میں بھوپال پارلیمانی حلقہ اور ریاست دہلی میں نارتھ ایسٹ پارلیمانی حلقوں میں جملہ 42امیدوار لوک سبھا انتخابی حلقوں میں مقابلہ کریں گے۔ایس ڈی پی آئی کی نیشنل ورکنگ کمیٹی نے اعلان کیا کہ لوک سبھا حلقوں کے علاوہ آندھر ا پردیش کی 2اسمبلی حلقے ، کرنول اور نندیال میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ پارلیمانی اور اسمبلی حلقوں میں انتخابات میں پارٹی نے انتخابی مبصرین کو مقرر کیا ہے، جس کے مطابق تمل ناڈو کے انتخابی مبصر عبدو شافعی ، کرناٹک میں حافظ منصور علی خان، کیرلا میں اڈوکیٹ کے پی شریف، مغربی بنگال میں ایم کے فیضی، آندھرا پردیش میں محمد ثاقب ، بہار میں افسر پاشاہ، اترپردیش میں نوشادپونیکل، مدھیہ پردیش میں محمد شفیع، دہلی میں اڈوکیٹ شرف الدین ، لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کے انتخابی مبصرین ہونگے۔ نیشنل ورکنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی کی انتخابی منشور کو اگلے ماہ 6مارچ 2014کو نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران جاری کیا جائے گا۔ پارلیمانی انتخابات میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا "بھوک سے آزاد ہندوستان اور خوف سے آزاد ہندوستان" کے نعرے کے ساتھ انتخابی میدان میں حصہ لے گی۔

SDPI to contest 42 loksabha seats alongwith 2 Assembly seats in Andhrapradesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں