نتن گڈکری کے خلاف مزید اسکامس کو بےنقاب کرنے کا اعلان - انجلی دمانیہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-18

نتن گڈکری کے خلاف مزید اسکامس کو بےنقاب کرنے کا اعلان - انجلی دمانیہ

مہاراشٹرا آبپاشی اسکام کو منظر عام پر لانے والے اور عام آدمی پارٹی کی نامزد کردہ امیدوار انجلی دمانیہ نے آج بتا یا کہ وہ یہاں کے ناگپور لوک سبھا حلقہ میں بی جے پی کے با اثر قائد نتن گڈ کری سے مقابلہ کا عزم کرچکی ہیں جبکہ وہ ان کی بد عنوانیوں اور دیگر کئی اسکامس میں ان کے ملوث ہونے کا بے نقاب کرتی رہیں گی۔ دمانیہ نے پی ٹی آئی کو بتا یا کہ قبل ازیں وہ انتخابی مقابلہ کے لیے تیار نہیں تھیں کیونکہ ان کے بچے چھوٹے ہیں تاہم بدلتے ہوئے حالات میں جبکہ عام آدمی پارٹی کے قائد اروند کجریوال نے ملک میں کرپشن کے خلاف جدوجہد کے لیے چیف منسٹر دہلی کی اپنی کرسی سے کنارہ کشی اختیار کرلی لہذا وہ وہ کس طرح سے گھر پر رہ سکتی ہیں۔ اسی وجہ سے پارٹی نامزدگی سے انہوں نے اتفاق کرلیا۔ 2011میں انہوں نے این سی پی کے سر براہ و مرکزی وزیر زراعت شرد پوار کے درمیان گٹھ جو ڑ کو نے نقاب کیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے گڈکری کے مزید 5اسکامس کو منظر عام پر لانے کے لیے مناسب مواد بھی حاصل کرلیا تھا۔انہوں نے بتا یا کہ اب وہ 2014ء لوک سبھا انتخابات میں گڈکری کا سامنا کرنے اور ان سے مقابلہ کے لیے تیار ہیں۔ اپنے پہلے جامع انٹرویو میں دمانیہ نے بتا یا کہ وہ اس بات سے با خبر ہیں کہ آنے والے دنوں میں زبردست کیچڑ اچھالی جائے گی لہذا وہ اس قبیح مہم کے لیے تیار ہوچکی ہے۔ دمانیہ جنہوں نے کروڑ ہا روپئے مالیتی آبپاشی اسکام کو بے نقاب کیا تھا، اب وہ بدعنوان قائدین کی سیاست سے بیخ کنی کے لیے پوری طرح تیار ہیں ۔ انہوں نے بتا یا کہ ہماری لڑائی کرپشن کے خلاف ہے اور ہم تبدیلی کے خواہاں ہیں لہذا وقت آگیا ہے کہ یہ تبدیلی عمل میں لائے جائے۔ انہوں نے بتا یا کہ وہ ( بی جے پی ) ان پر الزام عائد کر رہی ہے کہ وہ ناگپور کے رہنے والی نہیں ۔ تاہم وہ مہاراشٹرا اور ہندوستان سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ اگر راجیو گاندھی امیٹھی حلقہ سے مقابلہ کرسکتے ہوں تو میں ناگپورسے کیوں مقابلہ نہیں کرسکتی ہوں۔ 44سالہ آر ٹی آئی کارکن نے بی جے پی کے سابق صدر شرد پوار کے ساتھ گٹھ جوڑ کا الزام عائد کیا تاکہ ریاست کے آبپاشی پراجکٹس کی مبینہ بے قاعدگیوں کی پردہ پوشی کی جائے۔ دمانیہ نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ جس وقت وہ اسکام پر مفاد عامہ عرضہ دائر کرنے مدد کے لیے گڈکری سے رجوع ہوئی تھیں تب گڈکری نے ان کی مدد کرنے سے انکار کردیا تھا۔ دمانیہ نے یہ بھی بتا یا کہ ہمار ا مقصد یہ ہے کہ سیاسی نظام کو پاک و صاف کیا جائے۔ مجرمین اور بدعنوان سیاست دانوں کو شکسٹ سے ہمکنار کیا جائے جس کے لیے امکان ہے کہ عام آدمی پارٹی آنے والے عام انتخابات میں 300سے زائد امیدوار کھڑے کرے گی۔

Ready to expose Nitin Gadkari and his five more scams: Anjali Damani

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں