27/فروری نئی دہلی یو۔این۔آئی
سپریم کورٹ نے آج اگلے احکام تک راجیوگاندھی کے باقی چارقاتلوں کی رہائی بھی روک دی ہے۔چیف جسٹس پی سداشیوم نے ٹاملناڈوحکومت کونوٹس بھی جاری کیاہے۔مرکزنے درخواست داخل کرکے خواہش کی تھی کہ جیہ للیتاحکومت کوسابق وزیراعظم راجیوگاندھی کے باقی چارقاتلوں کورہاکرنے سے بازرکھاجائے۔عدالت عظمی پہلے ہی تین دیگرکی رہائی روک چکی ہے اوراب راجیوگاندھی قتل کیس کے ساتوں مجرموں میں سے کسی کوبھی سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیررہانہیں کیاجاسکتا۔جب عدالت نے تین مجرموں کی سزائے موت کوعمرقیدمیں تبدیل کردیاتھاجس کے بعدٹاملناڈوکی چیف منسٹرجیہ للیتانے ریاستی اسمبلی میں اعلان کردیاکہ ریاستی حکومت نے ساتوں مجرموں کوجیل سے رہاکرنے کافیصلہ کرلیاہے۔عدالت عظمی پہلے ہی یہ واضح کرچکی ہے کہ قانونی طریقہ کارمکمل ہوئے بغیرکسی کوبھی چھوڑانہیں جائے گا۔کانگریس کے نائب صدرراہول گاندھی نے کہاتھاکہ اگروزیراعظم کوانصاف نہیں مل سکتاتوپھرعام آدی کیاملے گا۔راجیوگاندھی کو21مئی1991کوان کے14محافظین کے ساتھ ٹاملنادومیں ایل ٹی ٹی ای کے جنگجوؤں نے خودکش حملہ کرکے ہلاک کردیاتھا۔سپریم کورٹ نے اشارہ دیاہے کہ مرکزی درخواست کوتیزی سے نمٹایاجائے گا۔اسی دوران سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کے مجسموں کونقصان پہنچائے جانے کی وجہ سے شمالی چینائی کے کچھ حصوں میں کشیدگی پیداہوگئی ہے۔یہ مجسمے شہرکے پرمبوراوریپیری کے تین علاقوں میںآج صبح توڑے گئے۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ کچھ شرپسندعناصرنے آنجہانی سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کے دومجسموں کوسپریہ میڈیا کے نزدیک پرمبوربیرک روڈپراورپرمبورمیں ہی نقصان پہنچایاجبکہ ایک دیگرکوویپری تھانہ کے نزدیک توڑاگیا۔ایل واقعہ میں شرپسندعناصرنے مجسمے کے سرکوتوڑکرسٹرک پرپھینک دیاجس سے علاقہ میں کشیدگی پیداہوگئی۔کئی کانگریسیوں نے ان واقعات پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے الزام لگایاہے کہ مجسموں کونقصان پہنچائے جانے کے آج کے واقعات،گزشتہ روزستیہ مورتی بھون کے نزدیک اورٹی این سی سی ہیڈکوارٹرپرہونے والے پرتشددواقعات کاحصہ ہیں جس میں کانگریس اورٹامل تنظیم ٹی وی ایم پی کے درمیان سٹرکوں پرتصادم ہواتھا۔اس تنظیم کے ارکان راجیوگاندھی کے قتل معاملے میں پھانسی کی سزاپانے والے سات قیدیوں کی رہائی کوروکنے کیلئے کانگریس کی مخالفت میں احتجاج کررہے تھے۔سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کے مجسموں کونقصان پہنچائے جانے کی خبرملتے ہی کانگریسی کارکن ان مقامات پرجمع ہوگئے اورشرپسندعناصرکی گرفتاری کامطالبہ کرنے لگے جس سے علاقے میں کشیدگی پیداہوگئی۔دریں اثناپولیس ذرائع نے بتایاگزشتہ روزٹی این سی سی آفس کے نزدیک تشددکے معاملے میں ٹی وی ایم پی کے بانی ویرالکشمی سمیت7افرادکوگرفتارکیاگیاہے۔گرفتار کئے گئے دیگر افرادکے نام وینکٹیشن،پرتھیبان،دورئیاں،سریش،بھوپتی اورمدن بتائے گئے ہیں۔گرفتارشدہ تمام افرادکومجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیاتھاجس نے انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیاہے۔اس کے بعدان سبھی کوپوزئی سنٹرل جیل منتقل کردیاگیا۔Supreme Court stays release of Rajiv Gandhi killers
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں