امیدواروں کو نقد رقم دینے پر روک - الکشن کمیشن کی نئی ہدایات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-28

امیدواروں کو نقد رقم دینے پر روک - الکشن کمیشن کی نئی ہدایات

الیکشن کمیشن(ای سی) نے سیاسی جماعتوں کو نظرثانی شدہ رہنمایانہ خطوط کا ایک سیٹ آج جاری کرتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ انتخابات میں کالے دھن کے استعمال پر روک لگانے کی کوششوں کے تحت اپنے امیدواروں کو نقد رقم فراہم نہ کریں۔ سپریم کورٹ نے گذشتہ سال ستمبر میں یہ رہنمایانہ خطوط وضع کئے تھے، جس کے بعد سیاسی جماعتوں سے کہا گیا تھا کہ وہ ان رہنمایانہ خطوط پر الیکشن کمیشن کے عمل سے قبل تجاویز پیش کریں۔ کمیشن نے اپنے تازہ مکتوب میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کو آئندہ 14یوم کے اندر اپنے تبصرہ، تجاویز روانہ کرنا چاہئے۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ اگر سیاسی جماعتیں جواب روان نہ کریں تو کمیشن سمجھے گا کہ وہ کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے اور رہنمایانہ خطوط کو باضابطہ نوٹیفائی کیا جائے گا۔ کمیشن نے اس بار جن نمایاں نکات وضع کئے ہیں ان میں اپنے انتحابی اخراجات کیلئے امیدواروں کوکتنی بھی رقم مہیا کرنے کیلئے تیار جماعتیں مقررہ حد سے زیادہ رقم فراہم نہیں کرسکتیں۔ انہیں صرف کراس اکاونٹPayee چیک، ڈرافٹ یا بینک اکاونٹ ٹرانسفر کے ذریعہ رقم فراہم کرنا چاہئے۔ انہیں نقد رقم مہیا نہیں کرنا چاہئے۔ دیگر تجاویز میں الیکشن کمیشن کا یہ خیال بھی شامل ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو سالانہ آڈیٹیڈ اکاونٹس کی نقل کے ساتھ آڈیٹر کی رپورٹ ہر مالی سال 30اکتوبر سے قبل پیش کرنا چاہئے۔ الیکشن کمیشن نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف انڈیا(آئی سی اے آئی) سے مشاورت کے ذریعہ یہ رہنمایانہ خطوط وضع کئے ۔ ایک رہنمایانہ اصول میں کہا گیا ہے کہ ایک پارٹی کے خازن یا پارٹی کی جانب سے مقررہ اسی رتبہ کے عہدیدار کو نہ صرف ریاستی و مقامی یونٹوں کے کھاتے تیار کرنا چاہئے بلکہ اسے سنٹرل پارٹی ہیڈ کوارٹرس میں کھاتوں کی جامع تفصیلات رکھنا چاہئے۔ الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے سوا دیگر افراد کو اس طرح کی نقد ادائیگی کے ضمن میں ایک طریقہ کار کے سلسلہ میں تمام سیاسی جماعتوں کو خطوط روانہ کئے ہیں۔

EC rules to stop black money use

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں