خالصتان تحریک کے انتہا ہسند بھلر کی پھانسی پر سپریم کورٹ کی روک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-01

خالصتان تحریک کے انتہا ہسند بھلر کی پھانسی پر سپریم کورٹ کی روک

نئی دہلی
(یواین آئی)
سپریم کورٹ نے خالصتان لبریشن فورس(کے ایل ایف)کے انتہاپسنددیویندرپال سنگھ بھلرکی پھانسی پرروک لگاتے ہوئے مرکزی اوردہلی حکومت سے آج جواب طلب کیاہے۔چیف جسٹس آف انڈیاسداشیوم،جسٹس آرایس لوڈھا،جسٹس ایچ ایل دتواورجسٹس ایس جے مکھوپادھیائے پرمشتمل اسپیشل ڈویژن بنچ نے بھلرکی بیوی نونیت کورکی نظرثانی کی درخواست سماعت
کیلئے منظورکرتے ہوئے مرکزی اوردہلی حکومت نونوٹس جاری کئے ہیں۔عدالت نے دعاغی امراض سے متعلق مقامی اسپتال کوبھلرکی دعاغی بیماری کے تعلق سے میڈیکل رپورٹ سونپنے کے احکام جاری کئے ہیں۔خصوصی بنچ نے اس معاملے کی اگلی سماعت کیلئے19فروری کی تاریخ مقررکرتے ہوئے کہاکہ تاحکم ثانی بھلرکی پھانسی پرروک رہے گی۔محترمہ کور نے اپنے شوہرکی دعاغی حالت ٹھیک نہ ہونے اور اس کی رحم کی درخواست کے پنٹارے میں ہوئی تاخیرکوبنیادبناکربھلرکی پھانسی کی سزاکوعمرقیدمیں بدلنے کی عدالت سے درخواست کی ہے۔واضح رہے کہ عدالت عظمی نے21جنوری کودئیے گئے اپنے ایک اہم فیصلے میں کہاتھاکہ رحم کی درخواست کے نپٹارے میں ہوئی تاخیراورمجرم کی دماغی حالت سزائے موت کوعمرقیدمیں تبدیل کرنے کیلئے خاطرخواہ بنیادبنتی ہے۔خیال رہے کہ بھلر دہلی میں ستمبر1993میں ہونے والے بم دھماکے کاقصوروارہے جس میں نوافرادہلاک اور25دیگرزخمی ہوگئے تھے۔زخمیوں میں یوتھ کانگریس کے اس وقت کے صدرایم اس بٹابھی شامل تھے۔

Supreme Court stays execution of terror case convict Bhullar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں