اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ ختم کرنے اردن کے قانون سازوں کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-18

اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ ختم کرنے اردن کے قانون سازوں کا مطالبہ

عمان
(آئی اے این ایس)
ار دن کے ایوان زیریں نے مطالبہ کیاکہ اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کوختم کردیاجائے کیونکہ اسرائیل کی پارلیمنٹ نے یروشلم کے مقدس مقامات کے تحفظ میں اردن کے رول کوختم کرنے کامطالبہ کیاہے۔150رکنی اردن کی پارلیمنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ اسرائیل سے امن معاہدہ ختم کرنے قانون سازی کی جائے۔اسرائیل اوراردن کے درمیان امن معاہدہ1994میں ہواتھا۔اردنی پارلیمنٹ کی فلسطینی کمیٹی نے اس سلسلہ میں ایک بیان جاری کیا۔اسرائیلی پارلیمنٹ نے یروشلم کے مقدس مقامات کی نگرانی میں اردن کے رول کوختم کرنے کامطالبہ کیاہے۔اس مطالبہ کواردن کے عوام مستردکرتے ہیں اردن کے قانون سازوں نے مطالبہ کیاکہ تل ابیب میں متعینہ اردنی سفیرکوواپس طلب کرلیاجائے اوراردن میں تعینات اسرائیل کے سفیرکونکال دیاجائے۔اسرائیل یروشلم کے مقدس مقامات کی اہانت کوجائزکرنے کی کوشش کررہاہے۔مسجداقصی اوریروشلم عربوں اورمسلم دنیاکے لیے سرح لکیرکی حیثیت رکھتے ہیں۔قدیم شہریروشلم میں اسلام کاتیسرامقدس مقام ہے۔پارلیمنٹ میں تقریرکرتے ہوئے وزیراعظم عبداللہ نے کہاکہ جوامن معاہدہ کیاگیااس کے تمام دفعات کی تعمیل کرنے کااسرائیل پابندہے۔اردنی پارلیمنٹ کے ارکان نے کہاکہ اسرائیل کے ساتھ کیاگیاامن معاہدہ ختم کردیاجائے۔
Jordan lawmakers call for severing peace treaty with Israel

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں