پانچ باغی ارکان پارلیمنٹ جنتادل یو سے خارج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-28

پانچ باغی ارکان پارلیمنٹ جنتادل یو سے خارج

جنتادل(یو)نے آج5باغی ارکان پارلپمنٹ کوپارٹی سے خارج کردیا۔خارج کئے جانے والے لوک سبھاارکان میں جئے نارائن نشاد،پورن ماسی رام،سشیل کمارسنگھ،منگنی لال منڈل شامل ہیں۔راجیہ سبھاسے سبکدوش رکن پارلپمنٹ شیوانندتیواری کو بھی پارٹی سے خارج کردیاگیاہے۔تیواری نے جنہیں بہارسے راجیہ سبھانشست دینے سے انکارکردیاگیاتھا،چیف منسٹر بہارنتیش کمارکوڈکٹیٹراورمغرورقراردیاتھا۔پارٹی کے قومی صدرشردیادونے ارکان پارلپمنٹ کے خلاف یہ کارروائی کی۔منگنی لال منڈل جھانجھرپورکی،کیپٹن نارائن نشاد مظفرپورکی،سشیل سنگھ اورنگ آبادکی اورپورن ماسی رام گوپال گنج کی نمائندگی کرتے تھے۔اس سے پہلے بھی مخالف پارٹی سرگرمیوں کے سلسلہ میں پورن ماسی رام،منگنی لال منڈل اورکیپٹن جئے نارائن نشادکوپارٹی سے معطل کیاجاچکاہے۔

RJD rebellion: JD(U) expels five rebel Bihar MPs from party

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں